انسانی کہانیاں عالمی تناظر

یمن میں جنگ بندی پر یو این نمائندے کی عمان میں ملاقاتیں

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہینز گرنڈبرگ۔
UN Photo یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہینز گرنڈبرگ۔

یمن میں جنگ بندی پر یو این نمائندے کی عمان میں ملاقاتیں

امن اور سلامتی

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے ہینز گرنڈبرگ کے دفتر نے عسکری رابطہ کمیٹی (ایم سی سی) کے فریم ورک کے تحت عمان میں تکنیکی نوعیت کے اجلاس منعقد کیے ہیں جن میں جنگ بندی اور یمنی عوام کے تحفظ کو بہتر بنانے پر بات چیت کی گئی۔

یمن کی حکومت اور جوائنٹ فورسز کمانڈ کے نمائندوں سے ہونے والی سابقہ ملاقاتوں کی بنیاد پر 19 اور 20 اپریل کو ہونے والے اجلاسوں میں سعودی عرب اور یمنی حکومت کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکا نے یمن اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور کشیدگی میں کمی لانے اور مسلسل مکالمے کے ذریعے یمنی عوام کے لیے تحفظ و سلامتی کی صورتحال کو مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ 

خصوصی نمائندے کا دفتر آئندہ تمام فریقین کو ایک مرتبہ پھر اکٹھا کرے گا تاکہ پیش رفت کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔