انسانی کہانیاں عالمی تناظر
ایک شخص عراق میں ایک وسیع، کریک اور خشک زمین پر چلتا ہے، جو موسمیاتی تبدیلی اور خشک سالی کے شدید اثرات کی عکاسی کرتا ہے.

یو این اداروں سے امریکی دستبرداری کے کیا ممکنہ اثرات ہونگے؟

© WMO/Abbas Raad
عراق جیسے کم وسیلہ ممالک کو موسمیاتی بحران کے نتائج سے نمٹنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

یو این اداروں سے امریکی دستبرداری کے کیا ممکنہ اثرات ہونگے؟

اقوام متحدہ کے امور

امریکہ نے رواں ہفتے اقوام متحدہ کے متعدد اداروں سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے جس سے موسمیات، تجارت، صنفی مساوات اور ترقی سمیت کئی اہم شعبوں میں پروگرام اور اقدامات متاثر ہوں گے۔

جمعرات کو امریکی صدر کے دفتر وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس بارے میں یادداشت جاری ہونے کے بعد اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے نیویارک میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ ادارہ اپنے رکن ممالک کی جانب سے تفویض کردہ ذمہ داریوں کی پورے عزم سے تکمیل جاری رکھے گا۔

امریکہ کے صدر کی یادداشت میں کہا گیا ہے کہ، جہاں تک قانون اجازت دیتا ہے، امریکہ کی حکومت ان اداروں میں شراکت یا ان کی مالی معاونت ختم کر رہی ہے۔ اس حوالے سے یادداشت میں جو فہرست دی گئی ہے اس میں شامل کئی ادارے اقوام متحدہ کے باقاعدہ بجٹ سے مکمل یا جزوی طور پر مالی معاونت حاصل کرتے ہیں جس سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ اقوام متحدہ کے لیے امریکہ کی رضاکارانہ مالی معاونت متاثر ہو سکتی ہے تاہم مرکزی بجٹ کی فراہمی جاری رہے گی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق، بین الاقوامی اداروں کے لیے فراہم کیے جانے والے مالی وسائل سے متعلق جائزہ ابھی جاری ہے۔ اسی لیے فی الحال یہ واضح نہیں کہ اس اعلان کے عملی اثرات کیا ہوں گے۔

ذیل میں اقوام متحدہ کے ان 31 اداروں کی تفصیل دی جا رہی ہے جن کا اس یادداشت میں ذکر کیا گیا ہے۔ 

افریقی امور

  • خصوصی مشیر برائے افریقہ کا دفتر: یہ دفتر براعظم افریقہ کے حوالے سے آگاہی پر مبنی مشاورت فراہم کرتا ہے اور یقینی بناتا ہے کہ افریقہ میں اقوام متحدہ کی سرگرمیاں لوگوں کی ضروریات سے ہم آہنگ ہوں۔
  • افریقی النسل لوگوں کے لیے مستقل فورم: یہ فورم افریقی النسل افراد کے تحفظ اور ان کی زندگی و ترقی کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتا ہے اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو اس بارے میں مشورے فراہم کرتا ہے۔
media:entermedia_image:0a7dbc97-3823-4cc9-85da-a0b5b3e78607
UN News/Laura Quiñones

موسمیات اور ماحولیات

  • یو این۔آر ای ڈی ڈی: ترقی پذیر ممالک میں جنگلات کی کٹائی اور انحطاط پر قابو پا کر گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی لانے سے متعلق اقوام متحدہ کا اشتراکی پروگرام (یو این۔آر ای ڈی ڈی) پائیدار جنگلاتی نظم و نسق کے لیے تکنیکی معاونت، پالیسی سےمتعلق رہنمائی اور مالی وسائل فراہم کرتا ہے۔
  • یو این انرجی: یہ ادارہ اقوام متحدہ کے 30 اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے کام کو ہم آہنگ کرتا ہے تاکہ سب کے لیے سستی، قابل بھروسہ اور پائیدار توانائی تک رسائی ممکن بنائی جا سکے۔
  • اقوام متحدہ کا فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی (یو این ایف سی سی سی): یہ کنونشن اقوام متحدہ کی سالانہ عالمی موسمیاتی کانفرنسوں کا انعقاد کرتا ہے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عالمگیر تعاون، شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بناتا ہے۔
  • یو این اوشنز: سمندری ماحولیاتی نظام کے تحفظ، سمندروں کے پائیدار استعمال اور عالمی سمندری انتظام کے لیے اقوام متحدہ کے باہمی تعاون کو مضبوط بناتا ہے۔
  • یو این واٹر: پانی اور صفائی کے امور میں کام کو مربوط کرتا اور آبی وسائل کے پائیدار انتظام کو فروغ دیتا ہے۔

ہم آہنگی

  • یو این سسٹم چیف ایگزیکٹوز بورڈ برائے ہم آہنگی اقوام متحدہ کے اداروں کے سربراہان کو یکجا کرتا ہے تاکہ عالمی مسائل سے نمٹنے اور ادارے کی ذمہ داریوں کی موثر تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

ترقی

  • اقوام متحدہ کا ادارہ برائے انسانی مساکن (یو این ہیبیٹٹ): یہ ادارہ پائیدار شہروں اور بستیوں کے فروغ، رہائشی حالات کی بہتری اور شہری غربت میں کمی لانے کے لیے تکنیکی اور پالیسی سازی سے متعلق معاونت فراہم کرتا ہے۔
تعلیم کے تبدیل شدہ طریقہ کار کے تحت تربیت یافتہ استاد فرزانہ سرور اپنی طالبہ جویریہ کے ساتھ محو گفتگو ہیں۔
© UNICEF

تعلیم اور تربیت

  • اقوام متحدہ کا تربیتی و تحقیقی ادارہ (یونیٹار): ترقی پذیر ممالک میں سفارت کاری، پائیدار ترقی، موسمیاتی تبدیلی اور بحرانوں سےنمٹنے کے معاملے میں تربیت فراہم کرتا ہے۔
  • یو این سسٹم سٹاف کالج: اقوام متحدہ کے عملے کو تربیت اور مشاورتی خدمات فراہم کرتا ہے تاکہ ایک موثر اور ہم آہنگ افرادی قوت تشکیل دی جا سکے۔
  • اقوام متحدہ کی یونیورسٹی: یہ یونیورسٹی عالمی مسائل پر تحقیق اور پالیسی مشاورت فراہم کرنے والا عالمی تھنک ٹینک اور تدریسی ادارہ ہے۔
  • ایجوکیشن کین ناٹ ویٹ: یہ تنازعات، نقل مکانی اور آفات سے متاثرہ بچوں اور نوجوانوں کے لیے ہنگامی حالات میں تعلیم کو یقینی بنانے والا عالمی فنڈ ہے۔ 

صنفی مساوات

  • اقوام متحدہ کا ادارہ برائے خواتین (یو این ویمن): یو این ویمن خواتین اور لڑکیوں کے خلاف امتیاز کے خاتمے، صنفی مساوات کے فروغ اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کام کرتا ہے۔

صحت

  • اقوام متحدہ کا فنڈ برائے آبادی (یو این ایف پی اے): یہ ادارہ جنسی اور تولیدی صحت و حقوق کو فروغ دیتا ہے اور زچگی کی اموات میں کمی اور خاندانی منصوبہ بندی تک رسائی کو بہتر بناتا ہے۔
انگل کے شہر لوانڈا میں سینٹرو ڈی ساؤڈے ڈو رامرو میں خاندانی منصوبہ بندی کے کمرے میں ایک نرس دو نوجوان خواتین کو مانع حمل کے اختیارات بتاتی ہے۔
© UNFPA/Noriko Hayashi

عالمی قانون

  • بین الاقوامی قانونی کمیشن: یہ کمیشن بین الاقوامی قانون کی تدوین و ترقی، قانونی اصولوں کی وضاحت اور قانون کی حکمرانی کو فروغ دیتا ہے۔
  • بین الاقوامی فوجداری ٹریبونلز کا نظام: روانڈا اور سابق یوگوسلاویہ سے متعلق ٹریبونلز کے زیر التوا مقدمات مکمل کرتا ہے اور سنگین عالمی جرائم پر جوابدہی کو یقینی بناتا ہے۔

تنازعات اور تشدد میں کمی لانا

  • مسلح تنازعات میں بچوں کی صورتحال پر خصوصی نمائندہ کا دفتر جنگ سے متاثرہ بچوں کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر نگرانی اور وکالت کرتا ہے۔
  • تشدد کے خلاف بچوں کے تحفظ پر خصوصی نمائندہ کا دفتر بچوں کے خلاف ہر طرح کے تشدد کے خاتمے کے لیے عالمی مہم چلاتا ہے۔
  • تنازعات میں جنسی تشدد کی روک تھام سے متعلق خصوصی نمائندہ کا دفتر مسلح تنازعات میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کی مدد اور ذمہ داروں کے احتساب کے لیے کام کرتا ہے۔
  • قیام امن کمیشن تنازعات کے بعد امن کے قیام، وسائل کی ہم آہنگی اور شراکت داری کے فروغ میں مدد دیتا ہے۔
  • قیام امن فنڈ تنازعات کا شکار رہنے والے علاقوں میں تشدد کی واپسی روکنے اور طویل المدتی استحکام کے لیے کثیرالمقاصد مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔
  • اقوام متحدہ کا تہذیبوں کا اتحاد انتہاپسندی اور تقسیم کے خلاف مکالمے اور بین الثقافتی تعاون کو فروغ دیتا ہے۔
  • اقوام متحدہ کا رجسٹر برائے روایتی اسلحہ اسلحہ کی درآمد و برآمد سے متعلق شفافیت بڑھا کر مسلح تنازعات کے خطرات کم کرتا ہے۔
MOL CHARISMA نامی ایک بڑا کنٹینر جہاز کھلے سمندر پر سفر کرتا ہے، جس میں رنگا رنگ شپنگ کنٹینر بھری ہوئی ہیں۔
UN News/Daniel Dickinson

تجارت اور معیشت

  • دفتر برائے معاشی و سماجی امور: یہ دفتر معاشی، سماجی اور ماحولیاتی اعداد و شمار کا تجزیہ کر کے رکن ممالک کو ترقیاتی مسائل سے نمٹنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
  • علاقائی معاشی کمیشن (افریقہ، لاطینی امریکہ، ایشیا، مغربی ایشیا): یہ کمیشن پالیسی سے متعلق رہنمائی، بین الحکومتی مکالمے اور پائیدار ترقی کے لیے صلاحیت سازی فراہم کرتے ہیں۔
  • بین الاقوامی مرکز برائے تجارت: یہ مرکز ترقی پذیر ممالک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو تجارتی معلومات اور تکنیکی معاونت فراہم کرتا ہے۔
  • اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و ترقی (انکٹاڈ): یہ ادارہ ترقی پذیر ممالک کو عالمی معیشت میں ضم ہونے کے لیے تحقیق، پالیسی سے متعلق تجزیہ اور تکنیکی مدد فراہم کرتا ہے۔