انسانی کہانیاں عالمی تناظر

یورپ کا سب سے بڑا نیوکلیئر پلانٹ متبادل بجلی سے منسلک

روس کے زیرقبضہ علاقے میں واقع زیپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ۔
Ⓒ IAEA
روس کے زیرقبضہ علاقے میں واقع زیپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ۔

یورپ کا سب سے بڑا نیوکلیئر پلانٹ متبادل بجلی سے منسلک

امن اور سلامتی

عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافائل ماریانو گروزی نے بتایا ہے کہ یوکرین میں ژاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ (زیڈ این پی پی) چار ماہ بعد اب اپنی واحد بیک پاور لائن سے دوبارہ منسلک ہو گیا ہے لیکن پلانٹ پر بجلی کی صورتحال بدستور انتہائی مخدوش ہے۔

انہوں نے جوہری تحفظ اور سلامتی کی نازک صورتحال کو واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ بیک اپ پاور لائن کی بحالی ایک مثبت قدم ہے لیکن پلانٹ کے باہر بجلی کی صورتحال بدستور انتہائی مخدوش ہے۔

Tweet URL

انتہائی ضروری بیک اپ 

'آئی اے ای اے' کے مطابق پلانٹ کا 330 کلو واٹ (کے وی) کی باقی ماندہ واحد پاور لائن سے رابطہ ہفتے کو بحال ہوا۔ فروری 2022 میں روس کے بڑے پیمانے پر حملے سے پہلے ایسی چھ پاور لائنیں کام کر رہی تھیں۔ 

یہ رابطہ یکم مارچ کو دریائے نیپرو کی دوسری جانب ہونے والے نقصان کے باعث منقطع ہو گیا تھا۔ اس کی بحالی کے لئے چار ماہ پر مشتمل کوشش علاقے میں سلامتی کی مشکل صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔ 

جنگ شروع ہونے کے بعد 'زیڈ این پی پی' ری ایکٹر کو ٹھنڈا رکھنے اور جوہری تحفظ جیسے لازمی افعال کے لئے 750 کلو واٹ کی واحد پاور لائن پر انحصار کرتا رہا ہے۔ یوکرین پر روس کے فوجی حملے سے پہلے پلانٹ کی ایسی چار پاور لائنیں فعال تھیں۔ 

330 کلوواٹ کی بحال شدہ یہ نئی لائن بجلی کے محفوظ فاضل ذریعے کا کام دے گی اور مرکزی لائن سے بجلی کی عدم دستیابی یا اسے نقصان ہونے کی صورت میں نئی لائن پلانٹ کو بجلی مہیا کرے گی۔ 

'آئی اے ای اے' کے مطابق فروری 2022 سے اب تک پلانٹ کو خارجی ذرائع سے بجلی کی مکمل فراہمی سات مرتبہ منقطع ہو چکی ہے جس کے بعد عارضی طور پر بجلی حاصل کرنے کے لئے ڈیزل کے جنریٹروں پر انحصار کیا گیا۔ 

'بارودی سرنگیں موجود نہیں' 

گروزی نے اعلان کیا کہ ادارے کے ماہرین کی ٹیم کو پلانٹ کے ارد گرد بارودی سرنگیں یا دھماکہ خیز آلات نہیں ملے۔ آئی اے ای اے کی معائنہ ٹیم نے یہ بھی بتایا ہے کہ تین ہفتے سے زیادہ عرصہ پہلے اترائی میں کاخوفکا ڈیم کی تباہی کے باوجود پلانٹ کے پاس پانی کے تین ذخیرے استعمال کے لئے موجود ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ یہ معائنہ ایسی اطلاعات موصول ہونے کے باعث کیا گیا تھا کہ پلانٹ کے اندر اور ارد گرد بارودی سرنگیں اور دیگر دھماکہ خیز مواد پایا گیا ہے اور یہ بارودی سرنگیں پلانٹ کو ٹھنڈا رکھنے کے تالاب کے قریب بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'آئی اے ای اے' ایسی اطلاعات کو نہایت سنجیدگی سے لیتا ہے۔

گروزی نے کہا کہ انہوں نے جوہری پلانٹ پر ادارے کے ماہرین کو ہدایات دی ہیں کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں اور انہیں اپنا کام کرنے کے لئے درکار رسائی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تاحال انہیں کوئی بارودی سرنگ یا دیگر دھماکہ خیز مواد اور آلات نہیں ملے۔ اس مقصد کے لئے مزید رسائی اب بھی درکار ہو گی۔