انسانی کہانیاں عالمی تناظر

صومالیہ: ڈبلیو ایچ او اہلکار سمیت 16 افراد کی ہلاکت کی مذمت

موغادیشو کے ایک ہوٹل کی کھڑکی میں لگنے والی گولی سے بننے والا سوراخ۔
UN Photo/Stuart Price
موغادیشو کے ایک ہوٹل کی کھڑکی میں لگنے والی گولی سے بننے والا سوراخ۔

صومالیہ: ڈبلیو ایچ او اہلکار سمیت 16 افراد کی ہلاکت کی مذمت

امن اور سلامتی

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے ضلع عبدی عزیز  میں ہونے والے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

عبدی عزیز کے پرل بیچ ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ پر 9 جون 2023 کو ہونے والے حملے  میں 16 بے گناہ شہری ہلاک ہوئے ہیں، جن میں ڈبلیو ایچ او کے عملے کی ایک رکن بھی شامل ہیں۔ اس المناک واقعے میں 10 سے زیادہ لوگ زخمی بھی ہوئے۔

Tweet URL

مشرقی بحیرہ روم کے خطے کے لئے ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد المندہاری نے کہا ہے کہ اس نامعقول حملے میں ادارے کے عملے کی رکن نصرہ حسن سمیت انسانی جانوں کا ضیاع مایوس کن ہے۔

27 سالہ نصرہ نے جوبا لینڈ میں خشک سالی سے متاثرہ لوگوں کے لئے امدادی کارروائیوں میں مدد دینے کے لئے ملک میں ڈبلیو ایچ او کے دفتر میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہ اپنے ساتھیوں میں کام کے ساتھ لگن اور اپنے عزم کی بنا پر جانی جاتی تھیں۔ڈبلیو ایچ او نے نصرہ کے اہلخانہ اور اس حملے میں ہلاک ہونے والے تمام لوگوں کے خاندانوں اور دوستوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

صومالیہ میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر مالک مامونور نے بھی اپنے علیحدہ بیان میں پرل بیچ ہوٹل پر کئے جانے والے وحشیانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او صومالیہ میں صحت کو برقرار رکھنے اور ہنگامی طبی حالات سے نمٹنے کی کوشش جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے اور عملے کی حفاظت اور سلامتی تحفظ زندگی میں مدد دینے کے لئے جاری کارروائیاں یقینی بنانے میں ایک اہم عنصر ہے۔