انسانی کہانیاں عالمی تناظر

انڈیا میں ہولناک ٹرین حادثے پر یو این چیف کا اظہارِ افسوس

انڈیا کی ایک ٹرین (فائل فوٹو)۔
Unsplash/Jehu Christan
انڈیا کی ایک ٹرین (فائل فوٹو)۔

انڈیا میں ہولناک ٹرین حادثے پر یو این چیف کا اظہارِ افسوس

انسانی امداد

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے انڈیا کی مشرقی ریاست اڑیسہ میں جمعہ کو پیش آنے والے ہولناک ٹرین حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجیرک نے ہفتہ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ اور انڈیا کی حکومت کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Tweet URL

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

ایک ٹویٹ کے ذریعے انڈیا میں اقوام متحدہ کے دفتر نے بھی اڑیسہ میں ہوئے ہولناک ٹرین حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

انڈیا میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر (آر سی او) کی طرف سے کیے گئے اس ٹویٹ پیغام میں متاثرین کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق اڑیسہ کے ضلع بالاسور کے قریب پیش آنے والا یہ حادثہ دو مسافر ریل گاڑیوں اور ایک مال بردار ٹرین کے درمیان ہوا جس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 275 اور زخمیوں کی 1,000 سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔