انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

تازہ خبریں

اس سال نومبر میں روس کی یوکرین میں شروع کی گئی جنگ کو 1000 دن مکمل ہوئے ہیں۔
© OCHA in Ukraine

سلامتی کونسل: یوکرین لڑائی میں بڑھتی شدت روکنے کی ضرورت پر زور

قیام امن اور سیاسی امور پر اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل میروسلاو جینکا نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ دنوں یوکرین کی جنگ میں مزید شدت کے تشویشناک آثار دکھائی دے رہے ہیں اور ملک پر روس کے حملے کو بند کرانے کے لیے موثر کوششوں کی ضرورت ہے۔

سروے میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ 59 فیصد ڈیجیٹل تخلیق کار اپنے حقوق اور بین الاقوامی قوانین سے لاعلم ہیں۔
Unsplash/Lilly Rum

دو تہائی لوگ بلا تصدیق آن لائن معلومات پھیلانے میں مصروف، سروے

اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے یونیسکو کے ایک تازہ سروے کے مطابق دنیا بھر کے 62 فیصد ڈیجیٹل تخلیق کار انٹرنیٹ پر معلومات شیئر کرنے سے پہلے ان کی تصدیق نہیں کرتے۔

یو این او ڈی سی کا عملہ افغانستان کے علاقے سرخرود میں پوست کی فصل کی تصدیق کر رہا ہے۔
UNODC

افغانستان: پوست کی کاشت میں کمی لیکن مصنوعی منشیات کے استعمال میں اضافہ

اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ افغانستان میں افیون کی پیداوار میں کمی کا رحجان برقرار ہے تاہم کاشت کاروں کو متبادل زرعی مواقع مہیا نہ کیے گئے تو یہ کامیابی خطرے میں پڑ جائے گی۔

روہنگیا پناہ گزین سرحد پار کر کے ہمسایہ ملک بنگلہ دیش پہنچ رہے ہیں (فائل فوٹو)۔
© UNHCR/Roger Arnold

آئی سی سی: میانمار آرمی چیف کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست

عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر نے انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں میانمار کی فوجی حکومت کے سربراہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان حالیہ جنگ میں لاکھوں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوئے، جن میں سے بیشتر نے شام کی طرف ہجرت کی تھی۔
© UNICEF/Rami Nader

لبنان جنگ بندی: گھر بار چھوڑنے پر مجبور لوگوں کی واپسی شروع

اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے کے بعد لبنان کے سرحدی علاقوں میں لوگوں کی واپسی شروع ہو گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے جنگ کے باعث بے گھر ہونے والوں کو مدد کی فراہمی کا عزم کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش۔
UN Photo/Mark Garten

یو این کا اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اسرائیل اور لبنان کے مابین جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے فریقین کو تشدد، تباہی اور دونوں ممالک میں لوگوں کی تکالیف کا خاتمہ کرنے میں مدد ملے گی۔

مختلف مذاہب کے رہنماء امن اور ہم آہنگی کا عہد کرتے ہوئے۔
UN News/Eileen Travers

نفرت اور غلط اطلاعات کے خلاف عالمی رہنماؤں کا امن اعلامیہ

'تہذیبوں کے اتحاد' کے 10ویں عالمی فورم میں دنیا بھر کے رہنماؤں نے امن کا عہد نامہ منظور کیا ہے جس میں اظہار نفرت اور غلط اطلاعات کا پھیلاؤ روکنے، مصنوعی ذہانت کو امن و آشتی کے لیے کام میں لانے اور مذاہب و معاشروں میں ہم آہنگی کو فروغ دینے کی بات کی گئی ہے۔

اس وقت بھی دنیا کے 63 ممالک میں ہم جنس تعلقات کو جرم سمجھا جاتا ہے جس سے متاثرہ افراد ایچ آئی وی کی روک تھام، تشخیص یا علاج سے محروم ہو جاتے ہیں۔
UNAIDS

ایڈز کے خاتمہ میں انسانی حقوق کی اہمیت مرکزی، یو این ادارہ

یکم دسمبر کو ایڈز کے عالمی دن کی مناسبت سے اقوام متحدہ کے مشترکہ پروگرام برائے ایچ آئی وی و ایڈز ( یو این ایڈز) کی ایک تازہ رپورٹ بعنوان "ایڈز کے خاتمے کے لئے انسانی حقوق کا راستہ اختیار کریں" میں انسانی حقوق کی ایڈز کے خاتمے کی جدوجہد میں مرکزی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

خواتین صحافیوں کو پریس کانفرنسوں میں شرکت کرنے سے روک دیا جاتا ہے۔
© UN Women/Sayed Habib Bidell

افغانستان: میڈیا اور آزادی اظہار رائے شدید پابندیوں کا شکار، رپورٹ

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر اور افغانستان میں اقوام متحدہ کے معاون مشن(یونیما) کی جانب سے جاری کی گئی ایک مشترکہ رپورٹ میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار کے بعد میڈیا کی آزادی کی سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن جو ہر سال 29 نومبر کو منایا جاتا ہے کے سلسلہ میں منعقدہ ایک پیشگی اجلاس کے شرکاء۔
UN Photo/Manuel Elías

فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل امینہ محمد نے غزہ میں بگڑتے انسانی بحران کو ہولناک اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے علاقے میں بلاتاخیر جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی فوری و غیرمشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔