انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

تازہ خبریں

حلب میں لڑائی کے بعد تباہی کی ایک تصویر (فائل فوٹو)۔
© UNOCHA/Ali Haj Suleiman

شام کے علاقے حلب میں بڑھتی کشیدگی پر یو این حکام کو تشویش

شام کے علاقے حلب میں تیزی سے بڑھتی کشیدگی کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں اور بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔ اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ حالات میں ملک کا انسانی بحران بڑھنے اور علاقائی استحکام مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کا ادارہ او پی سی ڈبلیو کیمیائی حملے کی صورت میں حفاظتی اقدامات کی تربیت دیتا ہے۔
OPCW

کیمیائی ہتھیاروں کے خلاف عالمگیر اقدامات کی ضرورت، گوتیرش

کیمیائی جنگ کے متاثرین کی یاد کے عالمی دن پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دنیا سے ان ہتھیاروں کا خاتمہ کرنے کے لیے فیصلہ کن عالمگیر اقدام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس مقصد کے لیے دہائیوں کی پیش رفت کو خطرات لاحق ہیں۔

غزہ میں بہت سے لوگوں کی روزانہ خوراک صرف روٹی ہے اور اب یہ بھی ان کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے۔
WFP

غزہ: ہولناک تباہی جبکہ امدادی سامان کی لوٹ مار کے واقعات میں اضافہ

اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں لوگوں کو ہولناک تباہی کا سامنا ہے جہاں خوراک ان کی پہنچ سے دور ہو گئی ہے، نظم و نسق ختم ہو چکا ہے اور امدادی وسائل پر لوٹ مار کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔

لبنان میں جنگ کے دوران نقل مکانی کر جانے والے لوگ اب اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔
© UNHCR/Ximena Borrazas

لبنان جنگ بندی: گھروں کو لوٹنے والوں کے لیے وسائل کی اپیل

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے لبنان میں جنگ سے متاثرہ لوگوں کے لیے امدادی وسائل کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن معاہدے سے لاکھوں لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے جن کی زندگیاں 13 سالہ کشیدگی میں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

ستائیس نومبر سے حلب میں حکومت اور باغیوں میں شروع ہونے والی لڑائی کے باعث متعدد علاقوں میں شہری تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے (فائل فوٹو)۔
© UNOCHA

شام: حکومت اور باغیوں میں تصادم، ہزاروں لوگ حلب سے نقل مکانی پر مجبور

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ شام کے شہر حلب میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث ہزاروں لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں جنہیں شدید سردی میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

یوکرین میں یونیسف کے امداد کی تقسیم کے ایک مرکز پر لوگ موسم سرما کے لیے گرم کپڑے وصول کر رہے ہیں (فائل فوٹو)۔
© UNICEF/Aleksey Filippov

روس یوکرین کے بجلی گھروں پر حملے بند کرے، یو این ایچ سی آر

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے روس پر ایک مرتبہ پھر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین میں توانائی کے نظام پر حملے روک دے اور ایسی کارروائیوں کے ذمہ داروں کا محاسبہ کرے۔

افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ منظم طور سے امتیازی سلوک روا رکھے جانے کے معاملات بھی آئی سی سی تحقیقات کا حصہ ہیں۔
UNAMA

افغانستان: آئی سی سی سے انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کی تحقیقات کا مطالبہ

چھ ممالک نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) سے درخواست کی ہے کہ وہ افغانستان میں انسانی حقوق کی خراب صورتحال اور بالخصوص وہاں خواتین اور لڑکیوں کو درپیش سنگین حالات کی تحقیقات کرے۔

گزشتہ برس جنگوں کے دوران جنسی تشدد کے واقعات میں 50 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
© UNFPA Zambia/Jadwiga Figula

جنگوں کے دوران جنسی تشدد میں 50 فیصد اضافہ، یو این ایچ سی آر

دنیا بھر میں 6 کروڑ سے زیادہ خواتین اور لڑکیاں صنفی بنیاد پر تشدد (جی بی وی) کے باعث بے ریاستی حیثیت میں زندگی گزار رہی ہیں یا انہیں نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا ہے جبکہ انہیں ضروری خدمات کی فراہمی کے لیے مالی وسائل کا شدید فقدان ہے۔

گزشتہ سال ابھرتی ہوئی معیشتوں کی اجرتوں میں تقریباً چھ فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ 2022 میں یہ شرح 1.8 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
© UNHCR/Charity Nzomo

کووڈ کے منفی اثرات کے بعد اجرتوں میں اضافے کا رحجان، آئی ایل او

عالمی ادارہ محنت (آئی ایل او) نے بتایا ہے کہ کووڈ وبا کے بعد دنیا بھر میں معیشتیں بحال ہو رہی ہیں جس کے نتیجے میں گزشتہ برس اجرتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنےکو ملا اور یہ رحجان رواں سال کی پہلی ششماہی میں بھی برقرار رہا۔

تہذیبوں کے اتحاد فورم کے دوران یوتھ ویڈیو فیسٹیول میں کینیا کی فلم ’مجھے شامل کرو‘ کی شریک فلمساز پیلستر امونڈی اوآر۔
Courtesy of Amondi Awuor

تہذیبوں کے اتحاد فورم کا اختتام امن و رواداری کے پیغام کے ساتھ

'تہذیبوں کے اتحاد' کا 10واں عالمی فورم پرتگال کے شہر کیسکس میں ختم ہو گیا ہے جس کے شرکا نے دنیا کو امن اور باہمی رواداری کا پیغام دیا اور انسانی تنوع کے احترام، تفریق کے خلاف جدوجہد اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کا عزم کیا۔