انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

تازہ خبریں

دبئی میں موسم پر اقوام متحدہ کی کانفرنس ’کاپ28‘ کے موقع پر سو فیصد بجلی پر چلنے والی بس بھی نمائش میں رکھی گئی تھی۔
COP28/Anthony Fleyhan

نقل و حمل کے پائیدار ذرائع کے لیے اختراعی طریقے اپنانے پر زور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نے کہا ہے کہ نقل و حمل کے شعبے سے ماحول کو ہونے والے نقصان میں کمی لانے کی ضرورت ہے۔ دنیا موجودہ اور آئندہ نسلوں کے لیے ماحول دوست اور خوشحال مستقبل تخلیق کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھائے۔

سال 2022 میں بھی مون سون بارشوں اور سیلاب نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔
UN Photo/Eskinder Debebe

پاکستان: بارشوں، سیلاب اور آسمانی بجلی سے 53 افراد ہلاک

اپریل 12 اور 16 کے درمیان پاکستان بھر میں شدید بارشوں، سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ ان واقعات میں 53 افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہو گئے جبکہ 1,400 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

خان یونس میں ملبے کا ڈھیر بنے ایک رہائشی علاقے سے لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں۔
© UNOCHA/Themba Linden

غزہ اور مغربی کنارے کے تیس لاکھ لوگوں کے لیے 2.8 ارب ڈالر کی اپیل

اقوام متحدہ اور اس کے شراکتی اداروں نے جنگ سے تباہ حال غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے 2.8 ارب ڈالر مہیا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں امداد کی رسائی بہتر بنانے کے لیے اہم تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

ملائیشیا کا ایک جزیرہ۔
© Unsplash/Hongbin

سیاحت موسمیاتی، سیاسی اور وبائی مسائل سے متاثر ہوتی ہے، ڈینس فرانسس

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نے ماحول کی حفاظت اور مقامی معیشتوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے سیاحتی شعبے میں پائیدار اقدامات کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔

جمیکا کے بیشتر لوگ نسلاً سب صحارا افریقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔
© UNICEF/Matthew K. Firpo

یو این رہنماؤں کا تعصب اور نسل پرستی کے خاتمے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ سیاہ فام لوگوں کو بدستور نسلی امتیاز اور عدم مساوات کا سامنا ہے جن کی زندگیوں میں بامعنی تبدیلی لانے کے لیے مزید کام کرنا ہو گا۔

شمالی افریقہ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے عبدالائے بیتھلے سلامتی کونسل کو لیبیا کی صورتحال پر اپنی رپورٹ پیش کر رہے ہیں۔
UN Photo/Eskinder Debebe

لیبیا کے رہنماء ذاتی کی بجائے ملکی مفاد کو ترجیح دیں، یو این نمائندہ

شمالی افریقہ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے عبدالائے بیتھلے نے کہا ہے کہ لیبیا کے سیاسی بحران کو حل کرنے کے لیے ادارے کی کوششوں کو قومی و علاقائی سطح پر حائل رکاوٹوں کے باعث ناکامی کا سامنا ہے۔

موسمیاتی تبدیلی پر اقدامات کے حامی مالدیپ کے نوجوان پلے کارڈ اٹھائے کھڑے ہیں۔
© UNICEF/Pun

یو این یوتھ فورم میں سب کے لیے پائیدار مستقبل پر بحث

اقوام متحدہ کی معاشی و سماجی کونسل (ایکوسوک) کے زیراہتمام 'نوجوانوں کے فورم' میں غربت اور بھوک کے خاتمے، موسمیاتی اقدامات، امن، انصاف، مضبوط اداروں اور پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے شراکتیں قائم کرنے پر بات چیت ہو رہی ہے۔

غزہ کے جنوبی علاقے معراج میں بچوں کو خیموں میں قائم کیے گئے ایک عارضی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
© WHO/Christopher Black

غزہ: یو این اداروں کا جاری ہلاکت خیزی اور مصائب کے خاتمے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے اداروں نے غزہ میں قیام امن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھ ماہ سے جاری جنگ میں 10 ہزار خواتین ہلاک ہو چکی ہیں اور ہر 10 منٹ کے بعد ایک بچہ ہلاک یا زخمی ہو جاتا ہے۔