انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

تازہ خبریں

شام کا دارالحکومت دمشق (فائل فوٹو)۔
UN News/Nabil Midani

جانیے شام میں امن کے امکانات اور ممکنہ خطرات بارے

بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام غیر یقینی پر مبنی ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ اقوامِ متحدہ کا ایک اہم کردار یہ ہوگا کہ منظم انتقالِ اقتدار کے ذریعے مستحکم اداروں کی تشکیل یقینی بنائے اور 2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے مختلف گروہوں اور دھڑوں کو قریب لانے کی کوششوں کو جاری رکھے۔

شام کے علاقے ادلب میں ایک ہسپتال پر حملے کے بعد کا منظر۔
© UNOCHA/Ali Haj Suleiman

شام میں اقلیتوں کے حقوق کا مکمل احترام ضروری، یو این چیف

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ شام میں ایسے مشمولہ سیاسی عمل کے ذریعے اقتدار کی پرامن اور ہموار منتقلی میں مدد دینے کا عزم رکھتا ہے جس میں اقلیتوں کے حقوق کا مکمل احترام کیے جانے کی ضمانت دی جائے۔

'انروا' کے حق میں پیش کی گئی قرارداد کو 159 ارکان کی حمایت حاصل ہوئی۔
UN News

جنرل اسمبلی: ’انروا‘ کی حمایت اور غزہ میں فوری جنگ بندی کی قراردادیں منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے امدادی ادارے (انروا) کو تحفظ دینے اور اسرائیل سے اس کے خلاف پابندی ختم کرنے کے مطالبے پر مبنی قراردادوں کی بھاری اکثریت سے منظوری دے دی ہے۔

انسانی حقوق ماہرین کے مطابق غزہ میں لوگوں کو بھوکا اور انسانی امداد سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
UNIfeed

جنگی قوانین کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کے خلاف پابندیاں لگانے کا مطالبہ

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے چار غیرجانبدار اطلاع کاروں نےعالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اسرائیل کی جنگی کارروائیوں پر اس کے خلاف پابندیاں عائد کرے اور عالمی نظام انصاف پر اعتماد کی بحالی کو یقینی بنائے۔

امدادی سرگرمیوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے ’اوچا‘ کے سربراہ ٹام فلیچر سوڈان میں نقل مکانی پر مجبور خواتین سے ملاقات کر رہے ہیں۔
OCHA

ہنگامی حالات میں زندگیوں کے تحفظ کے لیے عطیات دینے کی یو این اپیل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ہنگامی حالات کے لیے ادارے کے مرکزی فنڈ (سی ای آر ایف) کے لیے مالی وسائل کی فراہمی بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان عطیات سے دنیا بھر میں زندگیوں کو تحفظ دینے میں مدد ملے گی۔

دنیا بھر میں انسانی سمگلنگ کا شکار ہونے والے افراد میں سب سے بڑی تعداد (61 فیصد) خواتین اور لڑکیوں کی ہے۔
UNODC/Laura Gil

بحرانوں نے دنیا میں انسانی سمگلنگ میں اضافہ کر دیا، یو این او ڈی سی

غربت، جنگوں اور موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے مسائل کے باعث دنیا میں انسانی سمگلنگ کے متاثرین کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا ہے جو کووڈ۔19 وبا کے دوران کم ہو گئی تھی۔

برازیل میں قدیمی مقامی لوگوں کے امور کی وزیر سونیا گواجاجارا کو پالیسی کی تشکیل میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
© UNEP/Camila Morales

تحفظ ماحول کے پانچ کارکن ’چیمپئنز آف ارتھ‘ اعزاز کے حقدار قرار

قدیمی مقامی لوگوں کے لیے برازیل کی پہلی وزیر، رومانیہ میں قدرتی ماحول کے بہادر محافظ اور چین کے ماحولیاتی سائنسدان سمیت پانچ افراد اور ایک اقدام رواں سال اقوام متحدہ کے سب سے بڑے ماحولیاتی اعزاز 'چیمپئنز آف ارتھ' کے حق دار قرار پائے ہیں۔

شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جیئر پیڈرسن کا کہنا ہے کہ کہ 'ایچ ٹی ایس' کے ساتھ بین الاقوامی بات چیت کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ حائل ہے اور وہ یہ کہ سلامتی کونسل نے تاحال اسے دہشت گرد گروہ قرار دے رکھا ہے۔
UN Photo

شام: پرامن انتقال اقتدار کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے، پیڈرسن

شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جیئر پیڈرسن نے کہا ہے کہ ملک اس وقت ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں پرامید لوگوں کو کئی طرح کے خدشات بھی لاحق ہیں جن پر قابو پانے کے لیے پرامن انتقال اقتدار کو یقینی بنانا ہو گا۔