انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

تازہ خبریں

نئے قانون کے تحت حجاب سے متعلق ضابطوں کی خلاف ورزی پر 15 سال تک قید کی سزا دی جا سکے گی۔
© Unsplash/Hasan Almasi

ایران سے نئے سخت گیر حجاب قوانین واپس لینے کا مطالبہ

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے غیرجانبدار ماہرین نے ایران میں متعارف کرائے جانے والے نئے قانون پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس کے تحت حجاب نہ اوڑھنے والی خواتین اور لڑکیوں کے لیے سزاؤں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

کینیا میں ایک دہشتگرد حملے کی رپورٹنگ میں مصروف صحافی (فائل فوٹو)۔
©UNESCO/ Enos Teche

رواں سال اب تک 68 صحافی فرائض کی انجام دہی میں ہلاک، یونیسکو

2023 کی طرح رواں سال بھی جنگ زدہ علاقوں میں صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کے کارکنوں کو شدید خطرات کا سامنا رہا۔ امسال کم از کم 68 صحافی اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے ہلاک ہوئے اور ایسی 60 فیصد سے زیادہ اموات ایسے ممالک میں ہوئیں جہاں جنگیں جاری ہیں۔

اقوام متحدہ کے امن سپاہی گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل اور شام کے درمیان سرحد پر خدمات سرانجام دیتے ہوئے (فائل فوٹو)۔
© UNDOF

اسرائیل گولان کے غیر فوجی علاقے کا قبضہ چھوڑے، یو این چیف

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے شام میں سابق صدر بشارالاسد کی حکومت ختم ہونے کے بعد اسرائیل کے سینکڑوں فضائی حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج گولان میں غیرفوجی علاقے کا قبضہ چھوڑ دے۔

دمشق کے ایک چوک پر لوگ الاسد حکومت کے خاتمہ کی خوشی منا رہے ہیں۔
Gaith Sabbagh

اب کیا ہوگا جبکہ شام کے نئے حکمران نامزد دہشتگرد ہیں؟

مسلح گروہ ہیت تحریر الشام (ایچ ٹی ایس) شام کے سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد ملک میں سب سے بااثر فریق کے طور پر ابھرا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسے دہشت گرد تنظیم قرار دے چکی ہے۔

خواتین پر محرم (مرد سرپرست) کے بغیر گھر سے باہر نکلنے پر پابندی ہے۔
OHCHR/UNAMA

افغانستان: طالبان کے تصور اسلام سے افغانستان میں جبر کا راج

افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ روزا اوتنبائیوا نے کہا ہے کہ ملک میں طالبان حکمرانوں کی جانب سے کڑے اسلامی قوانین اور افغانی ثقافت کے نفاذ سے خواتین اور لڑکیوں کو غیرمعمولی پابندیوں کا سامنا ہے۔

میانمار کے علاقے مشرقی شان میں ایک کسان اپنی پوست کی فصل کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔
© UNODC

میانمار: پوست کی کاشت میں اضافہ برقرار، یو این او ڈی سی

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) نے اپنے ایک تازہ ترین سروے کے نتیجے میں بتایا ہے کہ میانمار میں تین سال سے مسلسل بڑھتی ہوئی افیون کی کاشت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔

© WFP/Jonathan Dumont

انٹرویو: غزہ کی ہولناک صورتحال میں قحط پھیلنے کا خطرہ، جوناتھن ڈومونٹ

غزہ کی پٹی میں ہولناک درجے کی تباہی پھیلی ہے جہاں شہریوں کو بنیادی ضروریات کی تکمیل کے لیے امداد کی اشد ضرورت ہے جبکہ علاقے میں بڑے پیمانے پر قحط پھیلنے کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔

کانگو کے ایک طبی مرکز میں خاتون ملیریا کی ویکسین لی رہی ہیں۔
UNICEF/UN0Gwenn Dubourthoumieu

صحت عامہ پر دنیا بھر میں حکومتی اخراجات میں کمی پر تشویش

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ رواں سال دنیا میں صحت عامہ پر سرکاری اخراجات میں نمایاں کمی دیکھی گئی جس کے باعث تمام لوگوں کو طبی سہولیات تک یکساں رسائی سے متعلق پائیدار ترقی کے ہدف کا حصول خطرے میں ہے۔

ڈبلیو ایف پی کا عملہ حلب میں کھانا تقسیم کر رہا ہے۔
© WFP/Emad Etaki

شام: بے گھر لوگوں کو خوراک مہیا کرنے کے لیے 250 ملین ڈالر درکار

اقوام متحدہ کا پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) شام میں 28 لاکھ بے گھر لوگوں کو غذائی تحفظ کی فراہمی کے اقدامات میں اضافہ کر رہا ہے جس کے لیے اسے آئندہ چھ ماہ میں 250 ملین ڈالر کے مالی وسائل درکار ہیں۔

لوگ اپنے بچوں کے ساتھ شام کے شہر الرقہ پہنچ رہے ہیں۔
© UNICEF/Muhannad Aldhaher

شام: لاپتہ افراد کی تلاش اور متاثرین کی شنوائی پر زور

شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جیئر پیڈرسن نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو ملک کے لوگوں کی بات سننا اور ان کے لیے انتھک کام کرنا ہو گا تاکہ دوبارہ ایسے جرائم نہ ہو سکیں جن کا انہیں اسد حکومت میں سامنا رہا۔