آئی سی سی سیاسی نتائج کی بجائے عالمی قوانین کو مدنظر رکھتی ہے، ترجمان
عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے ترجمان فادی عبداللہ نے کہا ہے کہ عدالتی جج اپنے فیصلوں کے سیاسی نتائج کی پروا کیے بغیر قانون کے اطلاق کے ذمہ دار ہیں اور ریاستی فریقین کے لیے عدالت اور اس کے اختیارات کے تحفظ میں تعاون کرنا ضروری ہے۔