انسانی کہانیاں عالمی تناظر

تازہ خبریں

انخلاء کے اسرائیلی حکم اور دوسری پابندیوں کے درمیان مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
© WHO

غزہ: انخلاء کا اسرائیلی حکم مریضوں کی اموات میں اضافہ کا سبب

اقوام متحدہ کے حکام نے کہا ہے کہ جنگ زدہ غزہ میں بچوں کو دوسروں سے کہیں زیادہ ہولناک حالات کا سامنا ہے اور ان میں کئی علاج کے لیے علاقے سے انخلا کا انتظار کرتے موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔

گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں غیرمعمولی حد تک کمی نہ لائی گئی تو کرہ ارض کے درجہ حرارت میں 3.1 ڈگری سیلسیئس تک اضافہ ہو سکتا ہے۔
© Unsplash/Nik Shuliahin

تحفظ ماحول کے محاذ پر دنیا ایک نازک موڑ پر پہنچ چکی، یو این رپورٹ

اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یونیپ) نے بتایا ہے کہ اس وقت گرین ہاؤس گیسوں کا سالانہ اخراج اب تک کی بلند ترین سطح پر ہے جس کے نتیجے میں بڑھتی عالمی حدت کو روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔

لبنان سے جان بچا کر شام کی سرحد پر پہنچنے والی ایک خاتون اپنے بچوں کے ساتھ۔
© UNICEF/Muhannad Al-Asadi

لبنان: امن کے لیے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے لبنان میں فوری جنگ بندی اور پائیدار امن کے لیے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر بامعنی اقدامات کے ذریعے مکمل عملدرآمد پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ روس کے شہر کازان میں جاری برکس سمٹ کے 16ویں اجلاس میں شریک ہیں۔
© Photohost agency BRICS-Russia2024.ru/Vladimir Astapkovich

عالمی مسائل کے حل میں برکس کی کوششیں قابل تعریف، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ جنگوں، موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات، بڑھتی ہوئی عدم مساوات اور قرضوں کے بحران جیسے عالمگیر مسائل عالمی برادری سے مشترکہ اقدامات کا تقاضا کرتے ہیں۔

 نیو یارک میں اقوام متحدہ کا صدر دفتر۔
UN Photo/Manuel Elías

اقوام متحدہ کا ادارہ دنیا میں امید کا چراغ، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور خلا سے وابستہ مسائل پرعزم اور کثیر فریقی اقدامات کا تقاضا کرتے ہیں۔

جنگوں میں جنسی تشدد کی تاریخ خود جنگوں جتنی ہی قدیم ہے اور خواتین اور لڑکیاں اس جرم سے غیرمتناسب طور پر متاثر ہوتی ہیں۔
© UNICEF/Vincent Tremeau

جنسی تشدد بطور جنگی ہتھیار ایک وحشیانہ جرم جس کی روک تھام ضروری

اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل امینہ محمد نے مسلح تنازعات کے دوران جنسی تشدد کو وحشیانہ جرم قرار دیتے ہوئے اس کی بیخ کنی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کے لیے کہا ہے۔

بیروت کے جنوبی علاقوں میں اسرائیلی بمباری کے بعد تباہی کا ایک منظر۔
© UNICEF/Dar al Mussawir/Ramzi Haidar

لبنان: حملوں میں شہریوں اور امن کاروں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق

اقوام متحدہ کے اداروں نے خبردار کیا ہے کہ لبنان کے جنوبی علاقوں میں اسرائیل کی عسکری کارروائی اور دارالحکومت بیروت پر بمباری سے مہاجرت کا بہت بڑا بحران جنم لے رہا ہے۔

پاکستان کے دارالحکومت  اسلام آباد میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی عمارت۔
Umar Farooq

پاکستان: 26ویں آئینی ترمیم پر یو این انسانی حقوق چیف کے تحفظات

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے پاکستان میں 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی اصلاحات جلد بازی میں نہیں ہونی چاہئیں اور اس معاملے میں انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔