غزہ: جان بچا کر بھاگنے والے بھی اسرائیلی بمباری کا نشانہ، یو این حکام
اقوام متحدہ کے امدادی حکام نے شمالی غزہ کے حالات کو انتہائی مایوسانہ اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں بمباری سے جان بچا کر بھاگنے والے لوگوں پر بھی بم برسائے جا رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے امدادی حکام نے شمالی غزہ کے حالات کو انتہائی مایوسانہ اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں بمباری سے جان بچا کر بھاگنے والے لوگوں پر بھی بم برسائے جا رہے ہیں۔
سلامتی کونسل نے اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) پر پابندیوں کے قوانین کی منظوری کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے کو کام سے روکے جانے کے لاکھوں فلسطینیوں پر سنگین اثرات ہوں گے۔
عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں بہت جلد قحط پھیل سکتا ہے اور سردیوں کی آمد پر علاقے میں خوراک اور دیگر اشیائے ضرورت کی کمی کے تباہ کن نتائج ہوں گے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے فطرت کے ساتھ ہم آہنگی بحال کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ماحولیاتی بحران سے روزگار اور عالمی استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے بنگلہ دیش کے نوجوانوں کو سراہتے ہوئے کہا ہےکہ انہوں نے ملک کو نئے راستے پر ڈالا اور انصاف و مساوات کے لیے آواز بلند کی ہے۔
کولمبیا کے شہر کالی میں ان دنوں دنیا بھر کے ممالک حیاتیاتی تنوع کو بہتر طور سے تحفظ دینے اور ایسے پائیدار لائحہ عمل کی تیاری پر غور و خوض کر رہے ہیں جس سے انسانیت کو فطرت کے ساتھ ہم آہنگ ہونے میں مدد مل سکے۔
اقوام متحدہ کے حکام نے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے (انروا) کے بے بدل کردار کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر پابندی کے لیے اسرائیل کی پارلیمنٹ میں منظور کردہ قوانین کے نفاذ سے غزہ میں لوگوں کے مسائل مزید شدت اختیار کر جائیں گے۔
مشرق وسطیٰ، ایشیا اور الکاہل کے لیے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل خالد خیری نے متنبہ کیا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر حملوں سے پورا خطہ غیرمعمولی بحران کا شکار ہو سکتا ہے۔
انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے غیرجانبدار ماہرین نے فرانس سے کہا ہےکہ وہ کھیلوں میں حصہ لینے والی مسلمان خواتین اور لڑکیوں کے حجاب اوڑھنے پر عائد پابندی کو واپس لے۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) کے سربراہ فلپ لازارینی نے اسرائیل کی جانب سے ادارے پر پابندی عائد کیے جانے کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطرناک مثال قائم ہوئی ہے۔