غزہ بحران میں اسرائیلی حکومت کا اصلی چہرہ بے نقاب، ایرانی صدر
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک برس میں دنیا نے اسرائیلی حکومت کا اصل چہرہ دیکھا جس نےگیارہ ماہ میں خواتین اور بچوں سمیت 41 ہزار بے گناہ فلسطینیوں کو ہلاک کیا ہے۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک برس میں دنیا نے اسرائیلی حکومت کا اصل چہرہ دیکھا جس نےگیارہ ماہ میں خواتین اور بچوں سمیت 41 ہزار بے گناہ فلسطینیوں کو ہلاک کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے روس کی جانب سے ایک دہائی قبل کرائمیا پر قبضے اور 2022 میں یوکرین پر حملے کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی پامالی قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ لبنان میں 2006 کے 'تاریک ایام' دوبارہ دیکھنے کو مل سکتے ہیں جہاں اسرائیل کے حالیہ حملوں میں سیکڑوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے سلامتی کونسل میں اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اپنے مقصد کی تکمیل میں ناکام ہو گیا ہے اور بتدریج ایک غیرفعال ادارہ بنتا جا رہا ہے۔
امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انسانی جذبے کی مضبوطی اور مفاہمت کی طاقت جنگوں کو ختم کر سکتی ہیں اور دور حاضر میں جاری بدترین تنازعات سے بھی بہتری کی راہ نکالی جا سکتی ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فائلیمن یانگ نے دنیا بھر کے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اسلحے کے ڈھیر جمع کرنے کے بجائے اپنے لوگوں کے لیے امن اور ان کی بہبود کی خاطر مشترکہ اقدامات پر توجہ دیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ دنیا کو درپیش بڑے مسائل پر قابو پانے کی خاطر عدم احتساب، بڑھتی ہوئی عدم مساوات اور غیریقینی حالات سے نمٹنا اور اس مقصد کی خاطر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانا ہو گا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فائلیمن یانگ نے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ مستقبل کی کانفرنس میں کیے گئے فیصلوں اور وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے فیصلہ اقدامات کی جانب پیش رفت کو برقرار رکھیں۔
افغان خواتین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک صدی سے بھی زیادہ عرصہ پہلے حق رائے دہی حاصل کر لیا تھا لیکن آج طالبان کی حکمرانی میں انہیں عوامی زندگی سے خارج کر دیا گیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ ہر سات نوعمر افراد میں سے کم از کم ایک ذہنی مسائل کا شکار ہے اور دنیا بھر میں ایسے 1.3 ارب نوجوانوں کی مدد کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔