انسانی کہانیاں عالمی تناظر

تازہ خبریں

اسرائیلی فوج کی جانب سے انخلا کے نئے احکامات سے غزہ کے وسطی علاقے دیرالبلح کی آبادی کا بڑا حصہ نقل مکانی پر مجبور ہے۔
UN News/Ziad Taleb

غزہ: انخلاء کے تازہ اسرائیلی حکم سے لوگ میدان جنگ کے قریب

اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے لوگوں کے لیے انخلا کے متواتر احکامات کے باعث انہیں ضروری خدمات کی فراہمی بند ہو جانے کا خدشہ ہے۔

افریقہ میں رواں سال کے آغاز سے ہی ایم پاکس کے مریضوں میں خاصا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
© WHO/Eugene Kabambi

تارکین وطن میں ایم پاکس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے وسائل کی اپیل

اقوام متحدہ کے ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے تارکین وطن کو ایم پاکس سے تحفظ دینے کے لیے ایک کروڑ 85 لاکھ ڈالر کے مالی وسائل کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاخِ افریقہ اور براعظم کے مشرقی و جنوبی حصوں میں اس بیماری کا پھیلاؤ نقل مکانی کرنے والوں کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔

لیبیا میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کی سربراہ سٹیفنی خوری سلامتی کونسل کو اپنی رپورٹ پیش کر رہی ہیں۔
UN Photo/Eskinder Debebe

لیبیا میں ’متوازی حکومتیں‘ معاشی و سیاسی عدم استحکام کا سبب

لیبیا میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کی سربراہ سٹیفنی خوری نے کہا ہے کہ ملک میں متحارب دھڑوں کے حالیہ یکطرفہ اقدامات سے سیاسی و معاشی استحکام متاثر ہوا ہے اور مذاکرات کے ذریعے سیاسی مسائل حل کرنے کی کوششیں ناکامی کے خطرے سے دوچار ہیں۔

لبنان کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ کار عمران رضا (درمیان میں) جنوبی سوڈان کے ایک گاؤں کے دورے کے دوران مقامی لوگوں سے بات کر رہے ہیں۔
OCHA/Lebanon

لبنان: سرحدی کشیدگی اور وسائل کی کمی سے بحران کی شدت میں اضافہ

لبنان کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ کار عمران رضا نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سرحد پر کشیدگی میں کمی لانے اور شہریوں کو تحفظ دینے کے لیے سیاسی و سفارتی بات چیت کی اشد ضرورت ہے جس میں مزید تاخیر کی گنجائش نہیں رہی۔

سال 2022 میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اپنے دورہ انڈیا کے دوران 2008 میں ممبئی میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کی یاد میں تاج محل ہوٹل میں پھولوں کی چادر رکھی تھی۔
UN Photo/Vinay Panjwani

دہشتگردی کے متاثرین کو تحفظ و مدد فراہم کرنے کی اہمیت پر زور

انسداد دہشت گردی میں انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے تحفظ پر اقوام متحدہ کے خصوصی اطلاع کار بین سول نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے متاثرین کو تحفظ اور ازالے کی فراہمی کے لیے موثر اقدامات کریں۔

انسانی حقوق کے لیے خدمات کے اعتراف میں نرگس محمدی سال 2023 کے نوبل امن انعام کا حقدار ٹھہرایا گیا تھا۔
© VOA

نرگس محمدی کو قید میں طبی سہولتوں سے محروم رکھنے پر تشویش

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے غیرجانبدار ماہرین نے ایران میں قید انسانی حقوق کی کارکن نرگس محمدی اور دیگر کو علاج معالجے تک بروقت اور مناسب رسائی نہ دیے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

غزہ کا ایک سکول جو جنگ کے دوران بے گھر افراد کی پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہو رہا تھا اسرائیلی بمباری میں کھنڈر میں بدل گیا ہے۔
© UNRWA

غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں پر یو این چیف اور قطری وزیراعظم میں رابطہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے قطر کے وزیراعظم سے بات چیت کی ہے جبکہ 10 ماہ سے جاری جنگ میں علاقے میں انسانی حالات تباہ کن صورت اختیار کر چکے ہے۔

مون سون بارشوں سے آنے والے سیلاب سے میانمار کی پانچ ریاستیں متاثر ہوئی ہیں۔
© WFP

میانمار: سیلاب اور خانہ جنگی میں تیزی سے انسانی بحران میں شدت

اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے بتایا ہے کہ میانمار میں شدید بارشوں اور سیلاب نے ملک میں جاری لڑائی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سنگین انسانی بحران میں اضافہ کر دیا ہے اور بڑے پیمانے پر لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں۔