سوڈان کو خوراک کی بدترین قلت کا سامنا
غذائی تحفظ کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جنگ زدہ سوڈان کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے اور ملک کے کم از کم 14 علاقوں میں بلند ترین درجے کے قحط کا خطرہ ہے۔
غذائی تحفظ کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جنگ زدہ سوڈان کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے اور ملک کے کم از کم 14 علاقوں میں بلند ترین درجے کے قحط کا خطرہ ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے روس کے علاقے داغستان میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
جمہوریہ کانگو کے ایک سابق بچہ سپاہی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اپنے اغوا اور مسلح گروہ میں بھرتی کیے جانے کے تجربات سے آگاہ کیا ہے جس سے جنگ زدہ علاقوں میں بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت واضح ہوتی ہے۔
دنیا کے 31 فیصد بالغ افراد صحت کے لیے ضروری جسمانی سرگرمی نہیں کرتے۔ 2010 اور 2022 کے درمیان جسمانی عدم فعالیت کا شکار لوگوں کی تعداد میں 5 فیصد اضافہ ہوا جسے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے تشویش ناک رحجان قرار دیا ہے۔
امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ کار مارٹن گرفتھس نے کہا ہے کہ ادارے کی امدادی ٹیمیں اور اس کے شراکت دار مشکل ترین حالات کے باوجود غزہ میں امدادی کام کیے جا رہے ہیں اور اسے کسی صورت روکا نہیں جائے گا۔
اقوام متحدہ کے ادارہ انسداد جرائم و منشیات (یو این او ڈی سی) نے خبردار کیا ہے کہ دنیا میں منشیات استعمال کرنے والوں کی تعداد 30 کروڑ تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس کی سمگلنگ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
ججوں اور وکلا کی آزادی کے تحفظ پر اقوام متحدہ کی ماہر مارگریٹ سیٹروائٹ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں غیرجانبدارانہ انصاف کے نظام کو خطرات لاحق ہیں اور بعض سیاسی کردار اس نظام کا اختیار محدود کرنے یا اسے قابو میں لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے یوکرین پر حملوں میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے کے الزامات میں روس کے دو اعلیٰ سطحی حکام کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔
انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے ماہرین نے حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ ایسے ظالمانہ اور فائدے کے بجائے نقصان دہ قوانین کو ختم کریں جو بے گھری اور غربت کو جرم بناتے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ دنیا میں ہر سال شراب نوشی سے 26 لاکھ اور منشیات کے استعمال سے 6 لاکھ اموات ہوتی ہیں جن میں بڑی تعداد مردوں کی ہے۔