انسانی کہانیاں عالمی تناظر

تازہ خبریں

خلیج بنگال میں آنے والے اس طوفان سے ابتداً بھولا، پٹواکھلی اور باگرہاٹ کے علاقے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
© UNICEF/Salahuddin Ahmed Paulash/Drik

بنگلہ دیش: سمندری طوفان ریمل سے 32 لاکھ بچوں کی زندگیوں کو خطرہ

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں سمندری طوفان ریمل سے ساحلی علاقوں میں 32 لاکھ بچوں سمیت 84 لاکھ لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔

ایس آئی ڈی ایس کی چوتھی عالمی کانفرنس اینٹیگوا اینڈ باربوڈا میں پیر کو شروع ہو گئی ہے جس میں اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش (بائیں سے چوتھے نمبر پر) بھی شریک ہیں۔
UN Photo

سڈز 4 کانفرنس: مستقبل کے لائحہ عمل پر غوروخوص شروع

چھوٹے جزائر پر مشتمل ترقی پذیر ممالک (ایس آئی ڈی ایس یا سڈز) کی چوتھی عالمی کانفرنس اینٹیگوا اینڈ باربوڈا میں شروع ہو گئی ہے جس میں ان ممالک کو بڑے عالمی مسائل کا مقابلہ کرنے اور پائیدار ترقی میں مدد دینے کے لیے ایک دلیرانہ اور انقلابی لائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔

جنوبی ایشیا میں شدید گرمی کا سامنا کرنے والے بچوں کی تعداد دنیا کے کسی بھی دوسرے خطے سے زیادہ ہے۔
© UNICEF/Vlad Sokhin

جنوبی ایشیا میں گرمی کی شدید لہر سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کا اجراء

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث بچوں کی صحت و زندگی کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں لُو اور پانی کی کمی سے بچانے پر زور دیا ہے۔

جمعہ مئی 24 کو یمبالی گاؤں میں مٹی کے تودے گرنے سے سینکڑوں لوگ دب گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
IOM/ Mohamud Omer

پاپوا نیوگنی: پہاڑی تودوں کی زد میں آئے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ

عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے بتایا ہے کہ پاپوا نیوگنی میں جمعے کو ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے بعد 670 افراد مٹی کے تودوں تلے دب گئے ہیں جن کے زندہ بچ جانے کی امیدیں وقت کے ساتھ دم توڑتی جا رہی ہیں۔

اسرائیلی حملوں میں غزہ کی ایک مسجد کھنڈر میں بدل چکی ہے۔
© UNOCHA

غزہ: اسرائیلی حملوں میں شدت، ہلاکتوں کی تعداد 35000 سے تجاوز کر گئی

غزہ بھر میں اسرائیل کی بمباری سے روزانہ بڑی تعداد میں شہریوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جنوبی علاقے رفح میں اسرائیلی حملوں میں تیزی آ گئی ہے جن کا دائرہ اب کیریم شالوم اور رفح کے سرحدی راستوں تک پھیل گیا ہے۔

نائیجریا میں مسلح گروہوں کے حملوں میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے زیر استعمال گاڑیاں تباہ ہوئی کھڑی ہیں۔
UN Nigeria

سلامتی کونسل: امدادی کارکنوں کا تحفظ یقینی بنانے کی قرارداد منظور

سلامتی کونسل نے امدادی کارکنوں اور اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو تحفظ دینے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی ہے جس میں مسلح تنازعات کے تمام فریقین سے کہا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔