سوڈان: سلامتی کونسل کا الفاشر میں عسکری کارروائیاں روکنے کا مطالبہ
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے سوڈان کی ریاست شمالی ڈارفر کے دارالحکومت الفاشر میں بڑھتی کشیدگی اور عسکری کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے سوڈان کی ریاست شمالی ڈارفر کے دارالحکومت الفاشر میں بڑھتی کشیدگی اور عسکری کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے کہا ہے کہ ایران میں پولیس خواتین اور لڑکیوں پر حجاب کے کڑے قوانین نافذ کر رہی ہے جن کے تحت نوعمر لڑکیوں کو بھی گرفتار کیا جا رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے بتایا ہے کہ یوکرین کی جنگ میں رواں سال ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں 40 فیصد بڑھ گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ غزہ کو اَن پھٹے گولہ بارود سے پاک کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں جبکہ علاقے میں بمباری سے ہونے والی تباہی کے نتیجے میں 37 ملین ٹن ملبہ جمع ہو چکا ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے انکشاف کیا ہے کہ کووڈ۔19 سے متاثرہ مریضوں کے علاج میں جراثیم کش ادویات (اینٹی بائیوٹیک) کا حد سے زیادہ استعمال ہوا جس سے دواؤں کے خلاف جراثیمی مزاحمت مزید بڑھ جانے کا خطرہ ہے۔
سوشل میڈیا صنفی حوالے سے دقیانوسی تصورات کو تقویت دے رہا ہے جس سے لڑکیوں کی زندگی، تعلیم اور کیریئر پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور انہیں سائبر غنڈہ گردی سے لاحق خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے کہا ہے کہ غزہ بھر میں شدید گرمی سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ صاف پانی اور نکاسی آب کی سہولتیں نہ ہونے کے باعث بڑے پیمانے پر بیماریاں پھوٹ سکتی ہیں۔
پرتگال میں 25 اپریل 1974 کو برپا ہونے والے فوجی انقلاب جسے’ کارنیشن ریوولوشن‘ یا ’گلابی انقلاب‘ کے نام سے جانا جاتا ہے کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر اقوام متحدہ کے صدر دفتر نیو یارک میں پرتگالی بولنے والے ممالک کے درمیان ایک مباحثہ ہوا جس میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے بھی شرکت کی۔
رائے اور اظہار کی آزادی کے فروغ و تحفظ پر اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار آئرین خان نے اسرائیل۔فلسطین تنازع پر امریکہ میں طلبہ کے احتجاج پر پابندیوں کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جائز اظہار کا حق برقرار رکھنا ضروری ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ یورپ، وسطی ایشیا اور کینیڈا کے نوجوانوں میں سگریٹ اور شراب نوشی میں اضافہ ہو رہا ہے اور منشیات استعمال کرنے والی لڑکیوں کی تعداد لڑکوں سے تجاوز کر رہی ہے۔