انسانی کہانیاں عالمی تناظر

تازہ خبریں

شام کے شمال مغربی علاقے ادلب میں میں فضائی بمباری سے متاثرہ رہائشی علاقہ۔
© UNOCHA/Ali Haj Suleiman

شام پر یک طرفہ پابندیاں لگانے کے مجوزہ امریکی قانون پر تشویش

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کی ماہر ایلینا دوہان نے شام پر پابندیوں سے متعلق امریکی کانگریس میں زیرغور قانون پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی منظوری سے ملک میں لوگوں کے خراب حالات مزید بگڑ جائیں گے۔

فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ٹور وینزلینڈ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

غزہ کی ’ناقابل برداشت وحشتناک‘ صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا گیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے مستقبل قریب میں خاتمے کا امکان دکھائی نہیں دیتا اور اس تنازع سے پورے مشرق وسطیٰ میں تناؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

یوکرین کے دارالحکومت کیئو پر بمباری سے بچنے کے لیے ایک خاتون اپنے بچوں کے ساتھ ایک زیرزمین ٹرین سٹیشن میں پناہ لیے ہوئے ہے۔
© UNICEF/Aleksey Filippov

یوکرین جنگ کے اثرات کئی نسلوں تک محسوس کیے جائیں گے، یو این رپورٹ

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے کہا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے میں ہولناک انسانی نقصانات ہوئے ہیں۔ اس سے لاکھوں شہریوں کو پہنچنے والی بے پایاں تکالیف کے اثرات آنے والی نسلوں تک محسوس کیے جاتے رہیں گے۔

لندن میں برطانوی پارلیمان کی تاریخی عمارت۔
© Unsplash/Heidi Fin

برطانیہ خواتین و لڑکیوں پر تشدد کے ’قومی خطرے‘ کا خاتمہ کرے

انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کی غیرجانبدار ماہر ریم السالم نے برطانیہ پر زور دیا ہے کہ وہ خواتین اور لڑکیوں کے خلاف ہر طرح کے تشدد کو 'ملک کے لیے خطرہ' قرار دیتے ہوئے اس کی روک تھام کے اقدامات کرے۔

اقوام متحدہ کے خصوصی اطلاع کار ٹام اینڈریوز نے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ میانمار کی فوج کو ان ہتھیاروں اور مالی وسائل کی فراہمی روکیں جنہیں وہ اپنے لوگوں پر حملوں کے لیے کام میں لاتی ہے۔
UN Photo/Loey Felipe

میانمار: جبری بھرتی فوجی حکمرانوں کی پریشانی کی نشانی، ٹام اینڈریوز

انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے ماہر ٹام اینڈریوز نے بین الاقوامی برادری سے میانمار میں غیرمحفوظ لوگوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے فوجی حکمران شہریوں کے لیے پہلے سے کہیں بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔

ڈبلیو ایف پی نے سیلاب کے بعد خوراک اور نقد امداد کی فراہمی کے ذریعے بحالی کی حکومتی کوششوں میں تعاون کیا۔
UNOCHA/Pierre Peron

پاکستان: یورپی یونین کی مدد سے 180000 سیلاب زدگان کی نقد امداد

عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے پاکستان کے صوبہ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ ایک لاکھ 80 ہزار سے زیادہ لوگوں کو نقد امداد فراہم کی ہے۔ اس مدد سے متاثرین کو اپنی زندگیوں کے تحفظ اور بحالی میں مدد ملی۔

© UNOCHA/Alina Basiuk

انٹرویو: یوکرین میں ناجائز جنگ کی طوالت پر حیران ہوں، ڈنیز براؤن

یوکرین میں فوری امن قائم ہونے کا امکان دکھائی نہیں دیتا تاہم اقوام متحدہ کے ہزاروں اہلکار وہاں کے لوگوں کو مدد پہنچا رہے ہیں۔ ان میں ایسی آبادیاں بھی شامل ہیں جو محاذ جنگ کے قریب ہونے کی وجہ سے روزانہ حملوں کی زد میں رہتی ہیں۔

تعلیم جاری رکھنے کے لیے افغان لڑکیاں روانڈا پہنچ رہی ہیں۔
IOM/Robert Kovacs

افغانستان: صنفی عصبیت انسانیت کے خلاف جرم قرار دی جائے، یو این ماہرین

انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے ماہرین نے افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کی سلبی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صنفی عصبیت کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دینے پر زور دیا ہے۔