تین ماہ میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے طبی مراکز پر 600 حملے، ڈبلیو ایچ او
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے 600 ہسپتال اور طبی مراکز حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔ ان حملوں میں 613 ہلاکتیں ہوئیں اور 770 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔