انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

تازہ خبریں

اقوام متحدہ کے امن دستے جمہوریہ وسطی افریقہ کے مغرب میں واقع علاقے بوار میں گشت کر رہے ہیں۔
MINUSCA

یو این چیف کی جمہوریہ وسطی افریقہ میں امن سپاہی کی ہلاکت کی مذمت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے وسطی جمہوریہ افریقہ میں امن و امان کی صورت حال کو مستحکم بنانے کے مشن (مینوسکا) میں خدمات انجام دینے والے کیمرون کے اہلکار کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔

مشرقی یوکرین کا ایک شہر حالیہ میزائل حملوں کے بعد۔
© Proliska

یوکرین جنگ: ہلاکتوں اور شہری املاک کے نقصانات میں اضافہ

حالیہ ہفتوں میں یوکرین پر روس کے حملوں میں شدت آنے سے شہریوں کے نقصان میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ 29 دسمبر اور 8 جنوری کے درمیان ڈرون اور میزائل حملوں میں سیکڑوں لوگ ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔

تمباکو نوشی میں کمی واقع ہو رہی ہے۔
© Unsplash/Andres Siimon

کاروباری ہتھکنڈے ناکام، تمباکو نوشی میں کمی واقع: ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ سگریٹ نوشی روکنے کے اقدامات کو سبوتاژ کرنے کے لیے تمباکو کی صنعت کے ہتھکنڈوں کے باوجود دنیا میں تمباکو استعمال کرنے والوں کی تعداد میں متواتر کمی آ رہی ہے۔

خوراک سے لدے ٹرکوں کا ایک قافلہ اردن سے غزہ پہنچ رہا ہے۔
WFP

ایک چوتھائی سے بھی کم امداد کو غزہ جانے کی اجازت، اوچا

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ جنوری کے ابتدائی دو ہفتوں میں محض 24 فیصد امدادی مشن ہی وادی غزہ کے شمال میں پہنچ پائے ہیں۔ ضرورت کے مطابق مدد مہیا نہ کی گئی تو علاقے میں قحط پھیلنے کا اندیشہ ہے۔

سوڈان کے ہیضہ سے نمٹنے کے ایک طبی مرکز پر مریضوں کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔
© WHO/Ala Kheir

بحرانوں میں طبی خدمات کی فراہمی کے لیے 1.5 ارب ڈالر کی ضرورت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے رواں سال مقبوضہ فلسطینی علاقے، یوکرین، سوڈان، شام اور شاخِ افریقہ سمیت دنیا میں جاری 41 بحرانوں کا سامنا کرنے والے 8 کرور 70 لاکھ لوگوں کے لیے 1.5 ارب ڈالر کی ہنگامی امداد فراہم کرنے کو کہا ہے۔

غزہ میں بچے کھانا تقسیم ہونے کا بھوک کے مارے بیتابی سے انتظار کر رہے ہیں۔
© UNICEF/Abed Zagout

یو این چیف کی فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کی مذمت اور جنگ بندی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ کے شہریوں کو محفوظ انداز میں اور بڑے پیمانے پر امداد فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف جنگ بندی ہی اس بحران کو روکنےکا واحد راستہ ہے۔

تین ارب ڈالر کا اقوام متحدہ کا سالانہ بجٹ آلووں سے بنے چپس کی عالمی مارکیٹ کے حجم تیس ارب ڈالر سے دس گنا کم ہے۔
UN News

یو این کا سالانہ بجٹ آلووں کے چپس کی عالمی مارکیٹ سے بھی دس گنا کم

اقوام متحدہ انسانی بحرانوں سے لے کر قیام امن اور موسمیاتی تبدیلی تک ہنگامی اہمیت کے بہت سے عالمگیر مسائل پر قابو پانے کا کام کرتا ہے جس پر بھاری وسائل خرچ ہوتے ہیں۔ زیر نظر سطور میں آپ جان سکتے ہیں کہ یہ رقم کتنی ہوتی ہے، کہاں سے آتی ہے اور کیسے خرچ کی جاتی ہے۔

امدادی سامان سے لدے ٹرک غزہ میں داخل ہونے کے لیے رفع کراسنگ پر تیار کھڑے ہیں۔
© UNICEF/Eyad El Baba

غزہ: قحط سے بچاؤ کی حکمت عملی میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت، یو این

غزہ کی جنگ کو 100 روز سے زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ امداد کی فراہمی کے طریقہ کار میں بنیادی تبدیلی نہ لائی گئی تو علاقے میں قحط اور بیماریوں کے پھیلاؤ کا اندیشہ ہے۔

اقوام متحدہ اور اس کے شراکتی ادارے یوکرین میں حالیہ گولہ باری سے متاثر ہونے والے افراد کو معاونت فراہم کر رہے ہیں۔
© UNOCHA/Allaham Musab

یوکرین: امدادی سرگرمیوں کے لیے یو این اداروں کو 4.2 ارب ڈالر درکار

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) اور پناہ گزینوں کے لیے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے یوکرین میں جنگ سے متاثرہ لوگوں اور اندرون و بیرون ملک نقل مکانی کرنے والوں کے لیے 4.2 ارب ڈالر امداد کی ہنگامی اپیل جاری کی ہے۔

مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے عبوری نائب خصوصی رابطہ کار جیمی میکگولڈرک رفع میں بے گھر فلسطینیوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔
OCHA /oPt

غزہ: بائیس لاکھ لوگوں تک امداد پہنچانے کے لیے ایک راہداری ناکافی

مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے عبوری نائب خصوصی رابطہ کار جیمی میکگولڈرک نے کہا ہے کہ غزہ میں بڑے پیمانے پر خوراک، پانی اور ادویات کی فراہم، نکاسی آب کے موثر انتظام اور پناہ گاہوں کو محفوظ بنانے کی فوری ضرورت ہے۔