یوکرین کی عسکری مدد نیٹو کی خودکش مہم جوئی ہے، روسی وزیر خارجہ
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤرو نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے پاس جوہری ہتھیاروں کی موجودگی کے باعث یوکرین اسے میدان جنگ میں شکست دینے کی امید نہ رکھے اور نیٹو کی جانب سے یوکرین کو عسکری مدد کی فراہمی جاری رکھنا خودکشی کے مترادف ہو گا۔