انسانی کہانیاں عالمی تناظر

تازہ خبریں

موریشش میں ٹرام کے استعمال سے سڑکوں پر رش اور آلودگی دونوں ہوئے ہیں۔
UNDP Mauritius/Stéphane Bellero

پائیدار ٹرانسپورٹ کا عالمی دن: گوتیرش کا ماحول دوست سفر پر زور

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے موسمیاتی تبدیلی کے خلاف ماحول دوست توانائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے معدنی ایندھن سے چھٹکارا پانے اور مزید پائیدار نقل و حمل کی جانب منتقلی کے لیے کہا ہے۔

امددای سرگرمیوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے ’اوچا‘ کے مطابق فلسطین اور مصر کی ہلال احمر سوسائٹیوں کی مدد کے بغیر اس سامان کی فراہمی ممکن نہ ہوتی۔
© UNICEF/Eyad El Baba

غزہ میں عارضی جنگ بندی کے دوران امدادی کارروائیاں جاری، یو این

غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے روز اقوام متحدہ اور اس کے شراکت داروں نے بڑی مقدار میں امدادی سامان علاقے میں پہنچایا ہے۔ ہفتے کو یہ سامان لے کر 61 ٹرک علاقے میں پہنچے جو ایک روز کے دوران پہنچائی جانے والی سب سے بڑی امداد ہے۔

ضمیر اکرم پاکستان کے سفیر رہے ہیں اور آجکل انسانی حقوق کونسل کے ترقی پر خصوصی اطلاع کاروں کے ورکنگ گروپ کے چیئرپرسن ہیں۔
UN News

انسانی حق برائے ترقی پر امیر ممالک کی دلچسپی کم، ضمیر اکرم

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں 'ترقی کے حق' پر ورکنگ گروپ کے سربراہ سفیر ضمیر اکرم نے کہا ہے کہ ترقی بنیادی انسانی حق ہے، تاہم عالمگیر اتفاق رائے کی غیرموجودگی اور عدم تعاون کے باعث اس کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش انٹارکٹکا میں برف کی تہوں کو دیکھ رہے ہیں۔
UN Photo/Mark Garten

دورہ انٹارکٹکا میں گوتیرش کی اپیل ’موسمیاتی بدنظمی‘ روکیں

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے خبردار کیا ہے کہ انٹارکٹکا کو سویا ہوا جن کہا جاتا ہے لیکن اب موسمیاتی ابتری نے اسے بیدار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قطب جنوبی موسمیاتی بدنظمی کا شکار ہے۔

جنوبی سوڈان میں موسمی شدت نے مقامی لوگوں کو بری طرح متاثر کیا ہے جو پہلے ہی کئی مسائل کا شکار ہیں۔
© UNICEF/Sebastian Rich

گلوبل ساؤتھ کو موسمیاتی بحران سے بچانے کے لیے کئی ٹریلین ڈالر درکار

انسانی حقوق اور ماحولیات پر اقوام متحدہ کے خصوصی اطلاع کار ڈیوڈ بوئیڈ نے موسمیاتی تبدیلی کے خلاف مالیاتی وسائل کی فراہمی کے لیے انسانی حقوق پر مبنی طریقہ کار پر عملدرآمد کے لیے کہا ہے۔ 

پناہ کے متلاشی روہنگیا افراد کی کشتی جزائر انڈیمان میں انڈونیشیا کے ساحل کے قریب کھڑی ہے (فائل فوٹو)۔
© UNHCR/Kenzie Eagan

پناہ کے متلاشی روہنگیاوں کی سمندروں میں جان بچائی جائے، یو این ماہر

میانمار میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے خصوصی اطلاع کار ٹام اینڈریوز نے بنگلہ دیش سے روہنگیا پناہ گزینوں کی انڈونیشیا آمد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ہنگامی مدد پر زور دیا ہے۔

پاکستان میں پناہ لیے ہوئے افغان مہاجرین وطن واپس جانے پر مجبور ہیں۔
Asim Khan

پاکستان سے افغانستان واپس آنے والے مہاجرین کو بھوک اور سردی کا سامنا

اقوام متحدہ کے عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے کہا ہے کہ پاکستان سے ملک بدر کیے جانے والے افغان خاندانوں کو ہنگامی مدد کی فراہمی مالی وسائل کی قلت کے باعث غیریقینی کا شکار ہے۔

غزہ کا علاقہ نصر جو بمباری میں کھنڈروں میں بدل چکا ہے۔
© UNICEF/Mohammad Ajjour

غزہ: یو این ادارے جنگی وقفے میں امدادی کارروائیوں کے لیے تیار

غزہ میں عارضی جنگ بندی اور حماس کی قید میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے معاہدہ طے پانے کے بعد امدادی ادارے علاقے میں مدد پہنچانے کے لیے تیار ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس معاہدے پر جمعے سے پہلے عملدرآمد کے آغاز کا امکان دکھائی نہیں دیتا۔