انسانی کہانیاں عالمی تناظر

تازہ خبریں

صحافی کینیا میں ایک دہشتگرد حملے کی رپورٹنگ کر رہے ہیں (فائل فوٹو)۔
©UNESCO/ Enos Teche

پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی میں صحافیوں کا تحفظ ضروری

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے تنازعات کے دوران صحافیوں کے تحفظ میں بہتری لانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقاتی صحافت یہ یقینی بنانے میں مدد دیتی ہے کہ اداروں کا کام شفاف اور ذمہ دارانہ رہے۔

اسرائیلی آبادکاروں کی دھمکیوں کے نتیجے میں مغربی کنارے کے علاقے نیبلس سے فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
OCHA

مغربی کنارے آبادکاروں کی پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ، اوچا

7 اکتوبر کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کے تشدد اور نقل و حرکت پر پابندیوں کے باعث 820 فلسطینی بے گھر ہو گئے ہیں اور روزانہ پیش آنے والے ایسے واقعات کی تعداد تین سے بڑھ کر سات تک جا پہنچی ہے۔

غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس کے نصر ہسپتال میں ایک مریض کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
© WHO

یو این کا غزہ سے بیماروں اور زخمیوں کے انخلاء کا خیرمقدم

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے مصر کی جانب سے غزہ کے بعض زخمی اور بیمار لوگوں کو علاج کے لیے قبول کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے جنگ زدہ علاقے میں ہسپتالوں کو تحفط دینے اور طبی امداد میں فوری اضافے پر زور دیا ہے۔

دنیا کی انتہائی منافع بخش امریکی کمپنیوں میں سے بعض کے کارکنوں کو کھانا کھانے یا گھر کا کرایہ دینے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
© Unsplash/Tobias

ایمازون سمیت کئی امریکی کمپنیوں کے ملازمین ’غربت کا شکار‘

غربت سے متعلق امور پر اقوام متحدہ کے ماہر نے امریکہ کی بڑی کاروباری کمپنیوں ایمازون، ڈور ڈیش اور وال مارٹ کے منتظمین سے کہا ہے کہ وہ کارکنوں کو ناکافی اجرت دینے اور انجمن سازی کے لیے ان کے حق کی پامالی کے الزامات کی وضاحت کریں۔