انسانی کہانیاں عالمی تناظر

تازہ خبریں

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل قاہرہ کانفرنس برائے امن میں شریک ہیں۔
UN Photo/Eskinder Debebe

قاہرہ امن کانفرنس: گوتیرش کا غزہ میں امداد کی مسلسل فراہمی پر زور

مصر سے رفح کے سرحدی راستے سے 20 ٹرکوں پر مشتمل پہلا امدادی قافلہ غزہ پہنچ گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ امدادی سامان کو فوری، متواتر، بڑی مقدار میں اور محفوظ طریقے سے غزہ بھیجنا ضروری ہے۔

انسانی امدادی سامان 14 اکتوبر سے مصر کے سرحدی علاقے رفع میں روکا ہوا تھا۔
UN Photo/Eskinder Debebe

یو این اداروں کا غزہ میں امداد کی ترسیل کی بحالی کا خیرمقدم

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ کار مارٹن گرفتھس نے امدادی قافلے کے مصر سے غزہ میں داخلے کا خیرمقدم کیا ہے، جو دو ہفتے قبل حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد بگڑنے والی صورتحال کے بعد امداد کی پہلی کھیپ ہے۔

اقوام متحدہ کے چارٹر کا چھٹا باب تمام رکن ممالک کو تجویز کرتا ہے کہ باہمی تنازعات کو سب سے پہلے پر امن طریقوں سے حل کرنے کی کوشش کریں۔
UN Photo/Amanda Voisard

بدلتے عالمی نظام میں سفارت کاری کی اہمیت میں اضافہ، خالد خیاری

مشرق وسطیٰ، ایشیا اور الکاہل کے لیے اقوام متحدہ کے معاون سیکرٹری جنرل خالد خیاری نے کہا ہے کہ نئے عالمی نظام کی جانب ممکنہ منتقلی نے سلامتی سے متعلق خدشات میں اضافہ کر دیا ہے اور ان حالات میں سفارت کاری اور مکالمے کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے۔

عالمی اداری صحت کا عملہ افغانستان کے زلزلہ زدہ علاقے میں زخمیوں کو طبی امداد دینے کے لیے سرگرم عمل ہے۔
© WHO/Zakarya Safari

افغانستان میں آئے زلزلوں کے ذہنی و جسمانی صحت پر گہرے اثرات

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (او سی ایچ اے) نے کہا ہے کہ افغانستان میں آنے والے پے در پے زلزلوں میں اپنا سب کچھ کھو دینے والے لوگوں کو سخت سردی میں بقا کے لیے فوری مدد کی ضرورت ہے۔

مشرقی یوکرین میں کھیل کا ایک میدان کھنڈر بنا ہوا ہے۔
© Yevhen Nosenko

انکوائری کمیشن کے پاس یوکرین میں جنگی جرائم کے مزید ثبوت

یوکرین میں انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والے غیرجانبدار بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن نے بتایا ہے کہ ملک میں روس کے حکام تشدد، جنسی زیادتی اور بچوں کی ملک بدری سمیت جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے جمعہ کو مصر اور غزہ کے درمیان سرحدی گاؤں رفع کا دورہ کیا۔
UN Egypt/Mohamed Elkoossy

غزہ جانے کے منتظر امدادی قافلے زندگی اور موت کا سوال ہیں: گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے مصر میں غزہ کے ساتھ رفح کے سرحدی راستے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ امدادی سامان کے قافلوں کو وقت ضائع کیے بغیر جلد از جلد غزہ پہنچانا ہو گا۔

سپین کے شہر میڈرڈ میں خواتین جنسی و تولیدی حقوق کے لیے مظاہرہ کر رہی ہیں۔
© Unsplash/Mari Vlassi

جنسی و تولیدی معاملات میں خواتین آج بھی مکمل بااختیار نہیں

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے خواتین کی جنسی و تولیدی صحت سے متعلق نامکمل ایجنڈے پر پیش رفت کے لیے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین اور لڑکیوں کو اپنی زندگی اور جسم کے بارے میں فیصلوں کا مکمل اختیار ہونا چاہیے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش مصر کے وزیر خارجہ سامع شکری کے ہمراہ قاہرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Eskinder Debebe

دہشتگردی اور اجتماعی سزا دونوں کا کوئی جواز نہیں بنتا: گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ غزہ کو متواتر امداد فراہم کرنےکی ضرورت ہے اور حالیہ تنازع نے طول پکڑا تو یہ کشیدگی پورے خطے میں پھیل سکتی ہے۔

امدادی سامان سے لدے ٹرک مصر کے سرحدی گاؤں العریش سے غزہ روانہ ہونے کی اجازت کے منتظر ہیں۔
© UNICEF/Mohamed Ragaa

امددای سامان غزہ جانے کی حتمی اجازت ملنے کا منتظر

غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے امریکہ کی ثالثی میں معاہدے کی خبریں آنے کے بعد مصر میں امدادی سامان کے ٹرک تیار کھڑے ہیں جبکہ اقوام متحدہ میں امدادی امور کے رابطہ دفتر نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں پانی کی قلت سے لوگوں کی زندگی کو خطرہ ہے۔