انسانی کہانیاں عالمی تناظر

تازہ خبریں

شمالی غزہ کے سب سے بڑی طبی مرکز الشفا ہسپتال کو بھی سازوسامان کی ضرورت ہے جہاں زخمی اور بیمار لوگوں کی تعداد گنجائش سے ڈیڑھ گنا بڑی گئی ہے۔
WHO/Occupied Palestinian Territory

غزہ: طبی عملہ مریضوں کو بے ہوش کیے بغیر جراحت پر مجبور

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) شمالی غزہ میں جاری بمباری کے باعث وہاں امدادی طبی سازوسامان تقسیم نہیں کر سکا۔ ادارے نے بڑے ہسپتالوں کو مدد پہنچانے کے لیے فوری جنگ بندی اور محفوظ راستے کی ضمانت مہیا کرنے کو کہا ہے۔

افغانستان کے صوبے بدخشان میں ایک خاندان اقوام متحدہ سے ملنے والی امدادی خوراک سے تیارکردہ کھانا کھا رہا ہے۔
© WFP/Sadeq Naseri

افغانستان: یورپی یونین انسانی امداد کا خیرمقدم

افغانستان میں اقوام متحدہ کے پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے یورپی یونین کی جانب سے ملک کے لیے 21.6 ملین ڈالر کی انسانی امداد کا خیرمقدم کیا ہے جس سے غیرمحفوظ اور غذائی قلت کا شکار 21 ملین لوگوں کی زندگیوں محفوظ بنائی جا سکیں گی۔

مالی کے علاقے باوا کے ایک مرکز صحت پر بچوں کو غذائیت سے بھرپور کھانے کی اشیاء دی جا رہی ہیں۔
© UNICEF/Tiécoura N’Daou

خوراک کے انسانی حق کے لیے بھاری سرمایہ کاری کی ضرورت: گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ 2030 تک بھوک کے خاتمے کے ہدف کی جانب پیش رفت تنزلی کا شکار ہے جس پر قابو پانے کے لیے خوراک کے بنیادی انسانی حق کی یقینی فراہمی پر سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔

غزہ میں بے گھر ہونے والے خاندان عارضی ٹھکانے بنانے کے لیے جگہ دیکھ رہے ہیں۔
© UNRWA

اسرائیل فلسطین بحران: غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 5000 سے زیادہ ہوگئی

غزہ پر اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5,087 ہو گئی ہے جبکہ 1,000 سے زیادہ لوگ لاپتہ ہیں۔ مصر سے تیسرا امدادی قافلہ غزہ پہنچ گیا ہے جبکہ امدادی ادارے جنگ بندی اور مزید مدد بھیجنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

غزہ کے رہائشی علاقے تل الحوا پر میزائل حملہ۔
© UNICEF/Eyad El Baba

اسرائیلی فوج کے قانونی مشیر ممکنہ جنگی جرائم کی مخالفت کریں

اقوام متحدہ کے ماہرین نے اسرائیلی فوج کے تمام قانونی مشیروں پر زور دیا ہے کہ وہ حماس کے حملوں کے جواب میں ایسے اقدامات کی مخالفت کریں جو جنگی جرائم کے مترادف ہو سکتے ہیں۔

انرا کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے خبردار کیا کہ ایندھن کے بغیر ادارہ غزہ کے لوگوں کی مدد نہیں کر سکے گا جن کی ضروریات ہر لمحہ بڑھ رہی ہیں (فائل فوٹو)۔
© UN Photo/Srdjan Slavkovic

فلسطینی پناہ گزینوں کے امدادی ادارے ’انرا‘ کو ایندھن کی کمی کا سامنا

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے 'انرا' نے خبردار کیا ہے کہ اس کے پاس امدادی مقاصد کے لیے صرف تین روز کی ضروریات کا ایندھن باقی ہے جبکہ علاقے میں بمباری سے ہلاک ہونے والے اس کے اہلکاروں کی تعداد 29 تک جا پہنچی ہے۔

شمالی غزہ کے رہائشی اپنے تباہ حال گھروں سے بھاگ کر پناہ کے لیے جنوبی غزہ جا رہے ہیں۔
© UNICEF/Eyad El Baba

دنیا کو غزہ کی مزید مدد کرنی چاہیے، یو این ادارے

اقوام متحدہ کے اداروں نے کہا ہے کہ غزہ کے حالات تباہ کن صورت اختیار کر گئے ہیں اور علاقے میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی، زندگی کو تحفظ دینے اور لوگوں کی مزید تکالیف کو روکنے کی ضرورت ہے۔

غزہ کے علاقے تل الحوا کے رہائشی بمباری میں تباہ ہو جانے والے اپنے گھر چھوڑ کر کسی محفوظ پناہ گاہ کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔
© UNICEF/Eyad El Baba

جنگ کے اصول: بین الاقوامی انسان دوست قانون کیا ہے؟

اگرچہ جنگ سے متاثرہ شہری آبادیوں میں خدمات انجام دینے والے امدادی کارکن قوانین کے ایک مجموعے پر عمل کرتے ہوئے عام لوگوں کو تحفظ دیتے ہیں، تاہم متحارب فریقین ہسپتالوں اور سکولوں پر حملوں سے لے کر ان کارکنوں کو شہریوں تک امدادی اشیا اور خدمات پہنچانے سے روک کر ان قوانین کو پامال بھی کرتے ہیں۔

فلسطینی مغربی کنارے کے مہاجر کیمپ بیت ال کی رہائشی ایک طالبہ سکول جاتے ہوئے (فائل فوٹو)۔
© UNRWA/Marwan Baghdadi

مغربی کنارے اسرائیلی کارروائی میں 5 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک، انرا

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے 'انرا' کے مطابق مغربی کنارے کے نور شمس مہاجر کیمپ میں اسرائیلی فوج کی کارروائی میں پانچ بچوں سمیت کم از کم 13 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے امدادی ادارہ ’انرا‘ کے تحت کام کرنے والے ایک سکول میں پناہ لیے افراد سونے کے لیے بستر وصول کر رہے ہیں۔
© UNICEF/Hassan Islyeh

غزہ: شہریوں کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنایا جائے، لازارینی

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے 'انرا' کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے اسرائیل۔غزہ تنازع کے فریقین سے کہا ہے کہ وہ اجتماعی انسانیت کو مدنظر رکھتے ہوئے شہریوں، امدادی مراکز اور ان کے عملے کو نشانہ بنانے سے گریز کریں۔