انسانی کہانیاں عالمی تناظر

تازہ خبریں

کاراباخ سے پناہ گزین بڑی تعداد میں آرمینیا کے سرحدی علاقے گوریس پہنچ رہے ہیں۔
© WHO/Nazik Armenakyan

کاراباخ بحران: یو این کی طرف سے جھلسنے والوں کو طبی امداد کی فراہمی

آرمینیا کے علاقے گوریس میں عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کاراباخ سے آنے والے پناہ گزینوں کو مدد دینے کے ساتھ ان لوگوں کو بھی ہنگامی طبی امداد مہیا کر رہی ہے جو گزشتہ ہفتے تیل کے ڈپو میں آگ لگنے سے بری طرح جھلس گئے تھے۔

ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ پرنس میں بدامنی کی وجہ سے دو لاکھ افراد گھر بار چھوڑ کر عارضی پناہ گاہوں میں سر چھپانے پر مجبور ہیں۔
© UNOCHA/Giles Clarke

ہیٹی کیوں ایک نئے بین الاقوامی مشن کا مطالبہ کر رہا ہے؟

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس ہفتے ہیٹی میں امن و امان کے قیام میں مدد دینے کے لیے کثیرملکی سکیورٹی مشن کی تشکیل پر بات چیت کر رہی ہے۔ غرب الہند کے اس ملک کو جرائم پیشہ مسلح جتھوں کی جانب سے تشدد اور عدم تحفظ کے متواتر بحران کا سامنا ہے۔