انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

تازہ خبریں

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس 78ویں سالانہ اجلاس کے اختتام پر اعلیٰ سطحی ہفتے کے دوران ہوئی بحث کو سمیٹ رہے ہیں۔
UN Photo/Cia Pak

جنرل اسمبلی اجلاس اقوام متحدہ کی اہمیت کی توثیق پر ختم

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ عام مباحثہ منگل کو ختم ہوا۔ اس موقع پر عالمی رہنماؤں نے کہا کہ ادارہ جاتی مسائل کے باجود اقوام متحدہ انسانیت کو درپیش مشکلات کا اجتماعی حل نکالنے کے لیے اہم ترین پلیٹ فارم ہے۔

شِنگ جینگ شمال مغرب میں چین کا ایک خود مختار علاقہ ہے۔
© Unsplash/Grey Zhang

چین میں ویغور بچوں کی حقوق سے مبینہ محرومی پر تشویش

متحدہ کے ماہرین نے چین کے صوبے شِنگ جینگ میں ویغور اور دیگر اقلیتوں گروہوں کے بچوں کو ان کے والدین سے الگ کرنے اور ان کی ثقافتی، مذہبی و لسانی شناخت کو کمزور کیے جانے کے الزامات پر سنگین تشویش کا اظہار کیا ہے۔

صوبہ بلخ کے شہر مزار شریف میں لڑکیوں کا ایک سکول (فائل فوٹو)۔
© UNICEF/Mark Naftalin

خواتین کے حقوق پر طالبان سے مکالمہ جاری رکھنا ضروری: یونامہ چیف

افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق اور مشمولہ حکمرانی سے متعلق طالبان کی پالیسیوں سے شدید اختلاف کے باوجود ان کے رہنماؤں سے رابطہ برقرار رکھا جانا چاہیے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا کے نصف بچے ایسی فضاء میں سانس لیتے ہیں تو تمباکو کے دھوئیں سے آلودہ ہوتی ہے۔
WHO

تمباکو نوشی اور ویپنگ پر دنیا بھر کے سکولوں میں پابندی لگائیں

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کمرہ جماعت، کھیل کی جگہوں اور سکولوں کے بس سٹاپ پر تمباکو نوشی اور ویپ سگریٹ کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ نوجوان لوگ تمباکو اور نکوٹین کی مصنوعات کا بے رحمانہ ہدف ہیں۔

یو این ایچ سی آر کی ترجمان شابیہ منٹو نے فریقین سے کہا ہےکہ وہ شہریوں کو تحفظ دیں اور پناہ گزینوں سے متعلق بین الاقوامی قانون کا احترام کریں۔
UN Photo/Jean Marc Ferré

یو این ایچ سی آر کو پناہ گزینوں کی کاراباخ سے آرمینیا آمد پر تشویش

پناہ گزینوں کے امور سے متعلق اقوام متحدہ کےا دارے (یو این ایچ سی آر) نے کاراباخ خطے میں جاری لڑائی کے باعث ہزاروں شہریوں کی آرمینیا کی جانب نقل مکانی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انڈیا کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Cia Pak

عالمی ایجنڈا چند ممالک طے کریں اب یہ ممکن نہیں: وزیر خارجہ جے شنکر

انڈین وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر  نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں سالانہ اجلاس میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی نظام متنوع ہے جس میں اختلاف رائے کا احترام کرنا ہوگا۔

ایران کے شمال مغرب میں واقع یونیسکو کا ارس جیو پارک جو دریائے ارس کے کنارے واقع ہے (فائل فوٹو)۔
© Aras Geopark/Boyuk Raei

بیالیس نئے مقامات یونیسکو کے عالمی ورثہ کی فہرست میں شامل

عالمی ورثے کی کمیٹی نے 42 نئے مقامات کو اپنی فہرست کا حصہ بناتے ہوئے پانچ جگہوں کو یونیسکو کے عالمی ورثے میں شامل کر لیا ہے۔ ان مقامات کو یہ درجہ دینے کی مںظوری کمیٹی کے 45وی اجلاس میں دی گئی جو 25 ستمبر کو ختم ہوا۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے شواہد بتاتے ہیں کہ روس یوکرین میں عام شہریوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے۔
© WFP/Anastasiia Honcharuk

یوکرین میں روسی افواج کی طرف سے جنسی زیادتی اور تشدد جاری، رپورٹ

انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے متعین کردہ غیرجانبدار ماہرین نے روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے کے بارے میں نئی رپورٹ شائع کی ہے جس کے بعد روسی افواج کو جنگی جرائم کے نئے الزامات کا سامنا ہے۔