ماؤں کا بچوں کو دودھ پلانا ہر جگہ ممکن ہونا چاہیے: یو این ادارے
عالمی صحت اور بچوں کی فلاح پر کام کرنے والے اقوام متحدہ کے اداروں نے منگل سے ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ویک (ماں کا دودھ پلانے کا عالمی ہفتہ) کا آغاز کیا ہے جس میں روزگار کی تمام جگہوں و دفاتر کو اس قابل بنانے پر زور دیا جائے گا کہ خواتیں کارکنوں کو اپنے بچوں کو دودھ پلانے میں کوئی دقت نہ ہو۔