انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

تازہ خبریں

عراق کے شہر موصل میں ایک خودکش حملے کے بعد شہری محفوظ مقام کی تلاش میں بھاگ رہے ہیں۔
© UNHCR/Ivor Prickett

اقوام متحدہ کا دہشت گردی کے شکار افراد کو خراج عقیدت

اقوام متحدہ ہر سال دنیا بھر میں دہشت گرد حملوں میں ہلاک یا زخمی ہونے والے ہزاروں لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک منصوبہ شروع کر رہا ہے جس سے متاثرین کو اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات کے بارے میں دوسروں کو آگاہ کرنے میں مدد ملے گی۔

انیس اگست دو ہزار تین کو بغداد کے کینال ہوٹل میں واقع اقوام متحدہ کے دفتر کو ٹرک بم کے ذریعے دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
UN Photo/Timothy Sopp

میری کہانی: کینال ہوٹل حملے کا آنکھوں دیکھا حال (ویڈیو)

انیس اگست دو ہزار تین کی سہ پہر بغداد کے کینال ہوٹل میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کو ایک تباہ کن بم حملے سے بری طرح نقصان پہنچا تھا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں اس وقت کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق سرگیو وییرا ڈی میلو سمیت 22 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

19 اگست 2003 کو ایک ٹرک بم حملے میں بغداد میں اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 22 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
UN Photo/Timothy Sopp

میری کہانی: 2003 میں ہوئے حملے کے باوجود یو این نے عراق نہ چھوڑا

اقوام متحدہ میں سیاسی امور کی ایک اعلیٰ افسر نے بتایا ہے کہ کیسے 2003 میں عراقی دارالحکومت بغداد کے کینال ہوٹل میں ادارے کے دفاتر پر حملے کے بعد ملک میں اقوام متحدہ کی موجودگی برقرار رکھ کر اس حملے کے متاثرین کی قربانیوں کا اعتراف کیا گیا۔

بغداد کے کینال ہوٹل پر 2003 کو ہوئے حملے میں ہلاک ہونے والے اقوام متحدہ کے عملے کے کارکنوں کی یاد میں نیو یارک میں ادارے کے صدر دفتر میں پھولوں کی چادر رکھی گئی۔
UN Photo/Loey Felipe

بغداد حملے کے بیس سال: بڑھتے خطرات میں امدادی کارکنوں کا تحفظ اہم

اقوام متحدہ نے جمعے کو اپنے عملے کے ان 22 ارکان کو خراج عقیدت پیش کیا جو 20 سال پہلے عراق میں اس کے ہیڈکوارٹر پر ہونے والے بم حملوں میں ہلاک ہو گئے تھے۔ وہ دن ادارے کی تاریخ کے تاریک ترین ایام میں سے ایک تھا۔

کینال ہوٹل جو بغداد میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے طور پر کام کر رہا تھا 2003 میں دہشتگردی کا نشانہ بنا۔
UN Photo

میری کہانی: یو این بغداد پر دہشتگردانہ حملے کی ’گہری نفسیاتی چوٹ‘

عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) کے عملے کے ایک سابق رکن ان بےپایاں نفسیاتی زخموں کے بارے میں بتاتے ہیں جو انہیں 2003 میں بغداد کے کینال ہوٹل میں اقوام متحدہ کے دفاتر پر دہشت گردی کے خوفناک حملے کے بعد سہنا پڑے۔

ایک ہیلتھ ورکر کابل میں ایک ماں اور اس کے بچے کے ساتھ ان کے گھر پر۔
© UNICEF/Arezo Haidary

افغانستان کے شعبہ صحت میں بڑی سرمایہ کاری کی ضرورت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے عطیہ دہندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ افغانستان میں 14 ملین لوگوں خصوصاً ایسے پسماندہ علاقوں میں رہنے والوں کو طبی خدمات کی فراہمی کے لیے مزید مالی وسائل مہیا کریں جہاں بنیادی ڈھانچے کا شدید فقدان ہے۔

شمال مشرقی یوکرین کے مکینوں میں خوراک تقسیم کی جا رہی ہے۔
© WFP/Niema Abdelmageed

یوکرین کو ممنوعہ کلسٹر بموں سمیت بھاری اسلحہ کی فراہمی میں اضافہ

تخیف اسلحہ سے متعلق اقوام متحدہ کی اعلیٰ سطحی نمائندہ نے کہا ہے کہ یوکرین کو اسلحے اور گولہ بارود کی منتقلی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ اسے ممنوعہ کلسٹر بموں کی فراہمی سے متعلق تشویشناک اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔