انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

تازہ خبریں

ڈوما روسی پارلیمان کے ایوانوں میں سے ایک ہے۔
© Jorge Láscar

روس: فوج پر تنقید پر پابندی آزادی اظہار کے منافی، ماہرین

انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے مقرر کردہ ماہرین نے روس کی جانب سے اپنی 'مسلح افواج کی بدنامی کا باعث بننے والے عوامی افعال' کے مرتکبین کو حاصل قانونی تحفظ منسوخ کرنے کے فیصلے پر سنگین تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے جیکب آباد میں بچے سیلاب کے آلودہ پانی سے گزر کر گھر جارہے ہیں۔
© UNICEF/Saiyna Bashir

صاف اور صحتمند ماحول بچوں کا حق ہے، اقوام متحدہ

بچوں کے حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی کمیٹی نے نئی رہنما ہدایات جاری کی ہیں جن میں حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ شدت اختیار کرتے موسمیاتی بحران میں لڑکوں اور لڑکیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے اقدامات کریں۔

عراقی شہر موصل کے جنوب میں نقل مکانی پر مجبور ایک خاندان محفوظ پناہ کی تلاش میں دربدر پھر رہا ہے۔
© UNICEF/Alessio Romenzi

تنازعات کے شکار علاقوں میں داعش اب بھی خطرہ ہے، ماہرین

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں انسداد دہشت گردی کے کامیاب اقدامات کے باوجود جنگ زدہ علاقوں اور ان کے ہمسایہ ممالک میں شدت پسند تنظیم داعش اور اس سے منسلک گروہ تاحال سنگین خطرہ ہیں۔

بچیاں اپنے کچے گھر کے پاس بیٹھی ہین جو گزشتہ سال کے غیرمعمولی سیلاب میں بری طرح متاثر ہوا تھا۔
© UNICEF/A. Sami Malik

پاکستان: گزشتہ سال کا سیلاب بچوں کے لیے ’مستقل ڈروانا خواب‘

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ سال آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں سے بحالی کی کوششوں کے لیے مناسب مقدار میں مالی وسائل دستیاب نہ ہونے کے باعث لاکھوں بچے انسانی امداد پر انحصار کر رہے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے دارالحکومت جوہانسبرگ کی فضا سے لی گئی ایک تصویر۔
© Unsplash/Clodagh Da Paixao

برکس کانفرنس: وجودی خطرات کا مقابلہ عالمی اتحاد میں ہے، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے موسمیاتی بحران سے معاشی عدم مساوات اور عالمگیر اثرات کی حامل جنگوں تک انسانیت کو درپیش بڑے مسائل پر قابو پانے کے لیے اتحاد اور انصاف کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔

آئی ایل او کی رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی سے مردوں کے مقابلے میں خواتین کی دو گنا زیادہ ملازمتیں متاثر ہو سکتی ہیں۔
© Unsplash/Steve Johnson

مصنوعی ذہانت ملازمتوں کے خاتمے کی بجائے بہتری لائے گی: آئی ایل او

عالمی ادارہ محنت (آئی ایل او) کے ماہرین نے اس ہفتے شائع ہونے والی ایک نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی نوکریوں کے لیے خطرہ نہیں ہے، اس کے بجائے یہ انہیں مزید بہتر بھی بنا سکتی ہے۔

بنگہ دیش کے کاکس بازار مپاجر کیمپ میں آگ لگنے کے بعد ایک روہنگیا خاندان کھلے آسمان تلے بیٹھا مدد کا منتظر ہے (فائل فوٹو)
© UNICEF/Rashad Wajahat Lateef

روہنگیا مہاجرت کے چھ سال پر عالمی برادری سے مدد جاری رکھنے کی اپیل

پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے 'یو این ایچ سی آر' نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ بنگلہ دیش میں تقریباً ایک ملین روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے مالی وسائل کی فراہمی کے عہد کی تجدید کرے تاکہ ان کے لیے امدادی اقدامات اور سیاسی مدد کو برقرار رکھا جا سکے۔

جلال آباد کے گورنر کی رہائش گاہ کے باہر افغانستان کے موجودہ حکمران طالبان کے جھنڈے لہرا رہے ہیں۔
UN News / Ezzat El-Ferri

طالبان پر سابقہ حکومت کے اہلکاروں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا الزام

افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یونیما) میں انسانی حقوق کی خدمات کے شعبے نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں طالبان حکام پر سابق حکومت کے عہدیداروں اور مسلح افواج کے ارکان کے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

افغانستان کے شیعہ ہزارہ اقلیتی فرقے کو داعش اور دوسرے انتہا پسند گروہوں کے حملوں کا سامنا رہتا ہے۔
© UNICEF/Roger LeMoyne

نفرت انگیزی اور عقیدے کی بنیاد پر تعصب کا خاتمہ کریں: گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے حکومتوں، سماجی گروہوں اور مذہبی رہنماؤں سے نفرت اور تشدد کی ترغیب کے خلاف آواز بلند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آن لائن نفرت مذہبی اقلیتوں کے خلاف پُرتشدد جسمانی حملوں کا عمومی محرک ہوتی ہے۔

مشرقی وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندے ٹور وینزلینڈ نے سلامتی کونسل کے ارکان سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

اسرائیل فلسطین تنازعہ میں 2005 کے بعد اموات کی ریکارڈ تعداد

مشرقی وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندے ٹور وینزلینڈ نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ اس برس احتجاج، جھڑپوں، عسکری کارروائیوں، حملوں اور دیگر واقعات میں اب تک 200 سے زیادہ فلسطینی اور تقریباً 30 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔