افغانستان میں منشیات سے نمٹنے کی معلومات پر مبنی حکمت عملی
افغان دارالحکومت کابل کی مصروف سڑکوں گلیوں میں یوں تو بہت سے خطرات چھپے ہوئے ہیں لیکن وہاں منشیات کے استعمال کا بحران سب سے زیادہ خطرناک ہے جو شہر اور پورے ملک کو برباد کر رہا ہے۔
افغان دارالحکومت کابل کی مصروف سڑکوں گلیوں میں یوں تو بہت سے خطرات چھپے ہوئے ہیں لیکن وہاں منشیات کے استعمال کا بحران سب سے زیادہ خطرناک ہے جو شہر اور پورے ملک کو برباد کر رہا ہے۔
ہر سال 24 جون کو ’سفارت کاری میں خواتین‘ کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ خواتین نے ہمیشہ امن، ترقی اور انسانی حقوق کے لیے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔ خواتین اور لڑکیاں دنیا کی آبادی اور صلاحیتوں کا نصف ہیں۔
موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے سربراہ کے یوتھ ایڈوائزری گروپ کی پاکستانی نژاد امریکی رکن عائشہ صدیقہ کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو مشاورت اور فیصلہ سازی میں محض خانہ پری یا ان کا کوٹہ پورا کرنے کے لیے شامل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
پناہ گزینوں کے عالمی دن پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ان کی مدد اور تحفظ کے لئے عالمی برادری کو اس کا کردار یاد دلاتے ہوئے کہا ہے کہ پناہ گزین تعاون اور یکجہتی کے حق دار ہیں، ان کے لئے سرحدیں بند کرنی چاہئیں اور نہ ہی انہیں واپس دھکیلا جانا چاہیے۔
سوشل میڈیا پر نفرت انتہائی تیزی سے پھیل رہی ہے اور نفرت پھیلانے والے عناصر ہزاروں لوگوں پر اثرانداز ہونے کے لیے تفرقہ بازی سے کام لے رہے ہیں۔ ایسے میں اقوام متحدہ نفرت کے اظہار کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی سطح پر مربوط کوششوں کا مطالبہ کر رہا ہے۔
خشک سالی اور زمین کے بنجرپن سے نمٹنے کی کوششوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش کا کہنا ہے کہ خشک سالی، زمین کے بنجر پن، اور موسمیاتی بحران سے خواتین اور لڑکیاں سب سے زیادہ متاثر ہو رہی ہیں۔
بنجرپن اور خشک سالی کے خلاف 17 جون کو منائے جانے والے عالمی دن سے متعلق کینیا سے ویت نام تک ہونے والی تقریبات میں خواتین کے زمینی ملکیتی حقوق کی جانب توجہ دلائی جا رہی ہے اور اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کا بھی یہی موضوع تھا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے متنبہ کیا ہے کہ موسمیاتی 'تباہی' سے بچنے کے لئے ممالک کو کوئلے اور دیگر معدنی ایندھن کا استعمال ختم کرنا ہو گا۔
امن کارروائیوں کے لئے اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل ژاں پیئر لاکواء نے کہا ہے کہ اندازاً 3.5 ارب لوگ ایسے مقامات پر رہتے ہیں جہاں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات بہت شدید ہیں اور ان جگہوں پر امن اور سلامتی کو لاحق خطرات میں اضافہ ہونے کو ہے۔
جنوبی یوکرین میں کاخوفکا ڈیم ٹوٹنے کے بعد انسانی تباہی کا حجم واضح ہوتا جا رہا ہے جبکہ اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے متاثرہ شہریوں تک امداد پہنچانے کی کوششیں بڑھا دی ہیں۔