انسانی کہانیاں عالمی تناظر

تازہ خبریں

ایک عراقی خاتون اپنے شوہر کی تصویر کے ساتھ جسے ’گمشدہ‘ ہوئے تیس سال ہو چکے ہیں۔
© ICRC/Mohammad Jawad Alhamzah

عراق: ’جبری گمشدگیوں‘ کے خاتمے کے لیے نئے قوانین کا مطالبہ

انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے غیرجانبدار ماہرین نے کہا ہے کہ عراق میں پانچ دہائیوں میں تقریباً دس لاکھ افراد لاپتہ ہو چکے ہیں اور یہ بحران اب بھی جاری ہے۔ انہوں نے 'اس وحشیانہ جرم' کی تحقیقات اور اس کےخاتمے کے لیے قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق بانجھ پن صحت عامہ کا ایک عالمی مسئلہ ہے۔
© Unsplash/Jan Antonin Kolar

تولیدی دیکھ بھال عالمی صحت کے لیے ضروری: ڈبلیو ایچ او

اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ایک نئی اہم رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں ہر چھ میں سے ایک فرد بانجھ پن کا شکار ہے اور ایسے لوگوں کی قابل استطاعت علاج تک رسائی ناکافی ہے۔

نیپال کے ایک ہسپتال میں نرس خدمات سرانجام دیتے ہوئے۔
© UNICEF/Rupadhayay

شعبہ صحت کے کارکنوں میں اضافے اور ان کے تحفظ کی ضرورت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اپنے قیام کے 75 سال مکمل ہونے سے قبل ممالک سے کہا ہے کہ وہ علاج معالجے میں عدم مساوات سے نمٹنے اور طبی کارکنوں کو تحفظ دینے کے اقدامات کریں جنہیں کووڈ۔19 وبا نے تھکا دیا ہے۔

بارودی سرنگوں کے خاتمے کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایم اے ایس کا ایک اہلکار جنوبی سوڈان میں مقامی لوگوں کو احتیاطی تدابیر کے بارے میں بتا رہا ہے۔
UNMAS/Martine Perret

بارودی سرنگوں کی موجودگی میں’امن بھی تحفظ کا ضامن نہیں‘

بارودی سرنگوں کے خاتمے سے متعلق عالمی ہفتے کے آغاز پر اقوام متحدہ کے حکام نے کہا ہے کہ اَن پھٹا گولہ بارود جنگ زدہ علاقوں میں اور بعد از جنگ روزانہ تباہی مچاتا ہے جس سے زندگیوں کو تحفظ دینے کے لیے عالمگیر کوششیں بہت ضروری ہیں۔

سپین میں بارسلونا کے ساحل پرطوفان آیا چاہتا ہے (فائل فوٹو)۔
© WMO/Carlos Castillejo Balsera

قابل تجدید توانائی کے لیے موسمیاتی خدمات پر سرمایہ کاری ضروری

عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے کہا ہے کہ قابل تجدید توانائی کی جانب عالمگیر منتقلی کے لیے موسم اور موسمیاتی خدمات کے حوالے سے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہو گی۔

لیبیا میں کئی اجتماعی قبریں دریافت ہوئی تھیں (فائل فوٹو)۔
ICC

لیبیا میں انسانی حقوق کی صورتحال پر توجہ جاری رکھیں: تُرک

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ لیبیا میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور انسانیت کے خلاف جرائم کی جانب عالمی توجہ برقرار رکھنے اور متاثرین کو انصاف مہیا کرنے کے لیے نئے ذرائع سے کام لیا جانا چاہیے۔

آٹزم سے آگاہی کا عالمی دن ہر سال دو اپریل کو منایا جاتا ہے۔
UNSPLASH/Michal Parzuchowski

یوم آگاہی آٹزم: تعلیم و روزگار کے مساوی حقوق کا مطالبہ

آٹزم سے آگاہی کے عالمی دن پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اس بیماری سے متاثرہ افراد کے خلقی حقوق کو فروغ دینے اور معاشرے میں ان کے کردار کا اعتراف کرنے کے عزم کی تجدید کے لیے کہا ہے۔