انسانی کہانیاں عالمی تناظر

تازہ خبریں

کروشیا میں طوفان برق و باراں کے بادل۔
WMO/Šime Barešić

موسمیاتی تبدیلی کے انسانی، معاشی، اور ماحولیاتی نقصانات میں اضافہ

اقوام متحدہ کے موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے کہا ہے کہ متواتر موسمیاتی تبدیلی کے باعث گزشتہ برس دنیا بھر میں پہلے سے زیادہ خشک سالی، سیلاب اور شدید گرمی کی لہریں دیکھنے میں آئیں جس سے لوگوں کی زندگیوں اور روزگار کے لئے خطرات بڑھ گئے۔

سیکرٹری جنرل نے عالمی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بڑی معیشتیں ہیں لیکن گرین ہاؤس گیسوں کی سب سے بڑی مقدار بھی آپ ہی خارج کرتے ہیں (فائل فوٹو)۔
UN Photo/Manuel Elías

موجودہ ماحولیاتی حمکت عملیاں دنیا کے لیے سزائے موت: گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومتوں نے موجودہ ماحولیاتی پالیسیاں برقرار رکھیں تو اس صدی کے آخر تک عالمی حدت 2.8 سینٹی گریڈ تک بڑھ جائے گی جو انسانیت کے لیے ''سزائے موت'' کے متراف ہو گا۔

کووڈ وباء کے دوران انڈونیشیا کے علاقے مشرق جاوا میں پچے کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
© UNICEF/Ulet Ifansasti

کووڈ اور غلط اطلاعات کے دوران لاکھوں بچے ضروری ویکسین سے محروم

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے کہا ہے کہ 2019 اور 2021 کے درمیان کووڈ۔19 وبا اور مسلح تنازعات کے باعث دنیا بھر میں تقریباً 67 ملین بچے ایک یا دو ضروری ویکسین سے محروم رہے لیکن ویکسین پر اعتماد بھی کم ہو رہا ہے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش (بائیں جانب) سوڈان کے بحران پر ہونے والے ورچوئل اجلاس میں شریک ہیں۔
UN Photo/Eskinder Debebe

سوڈان: اقوام متحدہ کی فریقین سے جنگ بندی کی پھر اپیل

اقوام متحدہ سوڈان میں عسکری طاقت سے حصول اقتدار کی لڑائی کو فوری ختم کرنے کی اپیل کر رہا ہے. سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش، افریقن یونین، عرب لیگ، مشرقی افریقی بلاک اور دیگر تنظیموں نے اس بحران پر جمعرات کو ورچوئل اجلاس کیا ہے۔

ڈارفر میں تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد سوڈانی پناہ گزین چاڈ پہنچ رہے ہیں۔
© UNHCR/Suzette Fleur Ngontoog

سوڈان کے بحران پر سہ فریقی قیادت ورچوئل مذاکرات کرے گی

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش سوڈان میں لڑائی کا خاتمہ یقینی بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں جبکہ متحارب عسکری دھڑوں کے مابین نئی جنگ بندی اور لوگوں کے ملک چھوڑ کر سرحد پار چاڈ جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

عالمی ادارہ خوراک ہر ماہ یوکرین کے تیس لاکھ افراد کو اشیائے خوردونوش یا نقدی کی شکل میں معاونت فراہم کرتا ہے۔
© WFP/Niema Abdelmageed

یوکرین: تقریباً بیس لاکھ افراد کو نقد معاونت فراہم کی گئی

2023 کے ابتدائی تین مہینوں میں ہی اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے یوکرین کے قریباً دو ملین ایسے لوگوں کو کثیرالمقاصد نقد امداد فراہم کی ہے جن کی زندگیاں روس کے حملے میں متاثر ہوئی ہیں۔ 

انڈیا کی حکومت نوجوانوں کو پائیدار ترقی کے موضوعات پر مکالمے میں شامل رکھنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔
© UNDP India

پائیدار مستقبل کے لیے نوجوانوں کی بامعنی شراکت ضروری: گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے جمعرات کو شائع ہونے والے ایک پالیسی بریف میں کہا ہے کہ دنیا کے 1.2 بلین نوجوانوں کی شمولیت کے بغیر تمام انسانوں کے لیے مںصفانہ، مساوی اورپائیدار مستقبل ممکن نہیں ہو گا۔

کانگو کی ایک سبزی منڈی میں خاتون دوکاندار۔
UN Women/Carlos Ngeleka

آبادی میں اضافے پر ’سنسنی خیزی‘ ترک کریں اور خواتین کے حقوق مانیں

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے جنسی و تولیدی صحت (یو این ایف پی اے) نے بدھ کو شائع ہونے والی ایک اہم رپورٹ میں کہا ہے کہ خواتین کے جسم آبادی میں اضافے کے خدشات سے متعلق حکومتی پالیسیوں یا ''سنسنی خیز بیانیوں'' کے اسیر نہیں ہونے چاہئیں۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر پر لگے رکن ممالک کے جھنڈوں کا رات کے وقت منظر۔
UN Photo/Jean-Marc Ferré

یو این مشاورتی بورڈ نے تجویز کیا بہتر عالمی طرز حکومت

اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق موسمیاتی بحران اور سلامتی کو لاحق بڑھتے ہوئے خطرات جیسے حالیہ اور آنے والے مسائل پر بہتر طور سے قابو پانے کے لیے عالمگیر طرز حکمرانی میں بڑی تبدیلی کی ضرورت ہے۔

انسانی حقوق کمشنر وولکر ترک نے گزشتہ سال نومبر میں سوڈان کی سول سوسائٹی کے نمائندوں سے خرطوم میں ملاقاتیں کی تھیں۔
Volker Türk

سوڈان میں فریقین کو مذاکرات کی طرف واپس آنا چاہیے: وولکر ترک

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے سوڈان میں لڑائی فوری بند کرنے اور اقتدار کے لیے برسرپیکار متحارب عسکری فریقین سے مذاکرات کی جانب واپس آنے کی درخواست کی ہے جبکہ ملک میں 24 گھنٹے کی مجوزہ جنگ بندی کی اطلاعات ہیں۔