انسانی کہانیاں عالمی تناظر

تازہ خبریں

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش شام سے عراق واپس آنے والوں کے کیمپ میں لوگوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔
UNAMI/Sarmad Al-Safy

شام کے بدنام زمانہ کیمپ سے عراقیوں کی وطن واپسی ’مثالی‘ ہے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے عراق کی جانب سے اپنے شہریوں کو شمال مغربی شام کے کیمپوں سے واپس بلانے کی ستائش کرتے ہوئے دیگر حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھی 'ذمہ داری لیں اور عملی قدم اٹھائیں'۔ ان کیمپوں میں رکھے گئے لوگوں پر داعش سے تعلق کا شبہ ہے۔

گوئٹے مالا میں اقوام متحدہ کی علاقائی رابطہ کار ربیکا ایریز بچوں کی مدد سے پائیدار ترقی کے اہداف کی اہمیت اجاگر کر رہی ہیں۔
UN Guatemala/Hector Delgado

ترقی کا حق دنیا کو تباہی کے گرداب سے بچا سکتا ہے: وولکر ترک

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے تمام ممالک سے ہنگامی اپیل کی ہے کہ وہ دنیا کو موجودہ ''تباہ کن پیچیدگیوں'' سے نکالنے کے لیے لوگوں کے ترقی کے حق کی حمایت کریں۔

یونیسف انڈیا کے علاقے گجرات میں ضرورتمند بچوں کو مدد فراہم کر رہا ہے۔
© UNICEF/Vinay Panjwani

حکومتیں بچوں کے سماجی تحفظ میں بہتری لائیں

عالمی ادارہ محنت (آئی ایل او) اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ دنیا بھر میں سماجی تحفظ تک رسائی سے محروم بچوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جنہیں غربت، بھوک اور امتیازی سلوک کا خطرہ لاحق ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے عراق کے وزیراعظم محمد شیعہ السوڈانی سے بغداد میں ملاقات کی۔
UNAMI/Sarmad Al-Safy

چھ سال میں اپنے پہلے دورے کے دوران گوتیرش کا عراق سے اظہار یکجہتی

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش چھ سال میں پہلی مرتبہ عراق کا دورہ کر رہے ہیں جہاں انہوں نے ملک کے لوگوں، نئی حکومت اور اس کے پرعزم اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں نوجوان ہیلتھ سینٹر کے باہر بیٹھے ہیں جو ایڈز کی تشخیص کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
© WHO/Blink Media/Nikolay Doych

ایڈز میں مبتلا افراد کے خلاف امتیازی قوانین کی تنسیخ زندگیاں بچاتی ہے

یو این ایڈز کی سربراہ نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی/ایڈز میں مبتلا لوگوں کے خلاف امتیازی قوانین کی منسوخی سے زندگیوں کو تحفظ حاصل ہوتا ہے اور اس وبا خاتمے کے اقدامات کو آگے بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔