گزشتہ برس پیٹنٹ کے لیے ریکارڈ درخواستیں جمع کرائی گئیں
ایجادات پر حق کی سند کے حصول کی طلب گزشتہ برس ریکارڈ بلندی پر پہنچی جب چین، امریکہ، جاپان، جنوبی کوریا اور جرمنی کے موجدین نے اپنی ایجادات کے تحفظ کے لیے بڑی تعداد میں درخواستیں دیں۔
ایجادات پر حق کی سند کے حصول کی طلب گزشتہ برس ریکارڈ بلندی پر پہنچی جب چین، امریکہ، جاپان، جنوبی کوریا اور جرمنی کے موجدین نے اپنی ایجادات کے تحفظ کے لیے بڑی تعداد میں درخواستیں دیں۔
24 فروری 2022 کو روس کا حملہ شروع ہونے کے بعد پورا سال یوکرین کے لوگوں نے خود کو مضبوط ثابت کیا ہے لیکن ''انسانی امداد کی ضرورت پہلے کی طرح برقرار ہے۔''یہ بات یوکرین میں اقوام متحدہ کی مقامی اور امدادی رابطہ کار ڈینیس براؤن نے کہی ہے جو ملک میں ادارے کی اعلیٰ ترین عہدیدار ہیں۔
گزشتہ سال 24 فروری سے یوکرین کے خلاف روس کی بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کے ایک سال کے عرصہ میں 80 لاکھ لوگ دوسرے ملکوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں، 50 لاکھ افراد اندرون ملک دربدری کا شکار ہیں جبکہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ افراد کا انحصار امدادی سامان پر ہے۔ اس ایک سال میں محاذ جنگ اور سفارتی سطح پر کیا ہوتا رہا، دیکھیے اس مختصر وڈیو میں۔
کام اور نسب کی بنیاد پر تفریق ہر جگہ پائی جاتی ہے اور اس سے دنیا بھر میں 260 ملین لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ بوراکومن، دلت، ارو، اوسو، کوئلومبو، رومانی اور دیگر سماجی گروہ اس کی مثال ہیں۔ دنیا کی مجموعی آبادی میں ان کا حصہ 4 فیصد سے بھی کم ہے۔ کام اور نسب کی بنیاد پر سماجی تعصب کے شکار لوگوں کی اکثریت یعنی 210 ملین یا 80 فیصد جنوبی ایشیا میں رہتے ہیں۔ مزید تفصیلات جانیے اس ویڈیو کے ذریعے۔
سطح سمندر میں اضافے سے دنیا بھر میں اربوں لوگوں کو ''ناقابل تصور'' خطرات لاحق ہیں جس کے سلامتی، بین الاقوامی قانون، انسانی حقوق اور معاشروں کی بنیادی ساخت پر پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے زلزلے سے تباہی کا سامنا کرنے والے شام کے لوگوں کے لیے 397 ملین ڈالر امداد کی اپیل کی ہے تاکہ قریباً پچاس لاکھ متاثرین کو ''اشد ضروری'' مدد پہنچائی جا سکے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ یہ تباہ کن زلزلے سے متاثرہ ترکیہ اور شام کے لوگوں کا ساتھ دینے اور ان کے لیے اسی مدد اور فیاضی کا مظاہرہ کرنے کا وقت ہے جو انہوں نے حالیہ برسوں میں جنگ سے بچ کر آنے والے لاکھوں پناہ گزینوں اور مہاجرین کے لیے دکھائی۔
شام میں بدھ کو ہونے والی تازہ برف باری نے پانچ اضلاع میں پہلے ہی مایوس کن صورتحال کا سامنا کرنے والے ان لاکھوں لوگوں کی تکالیف میں مزید اضافہ کر دیا ہے جن کی زندگیاں زلزلے سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔
عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے کہا ہے کہ زمین پر گرمی کو جمع رکھنے والی ماحولیاتی آلودگی کی پیمائش کے طریقے کو اساسی طور پر بہتر بنا کر موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کے منصوبے پر حکومتیں اور عالمی سائنسی برادری سنجیدگی سے غور کر رہی ہیں۔
کیلیفورنیا کے رہائشی سولہ سالہ کیلیانک ایلیک ’کیل‘ کی دیرینہ خواہش تھی کہ وہ نیو یارک میں اقوام متحدہ کے دفتر کا دورہ کریں۔ حال ہی میں ’میک اے وش فاؤنڈیشن‘ نے کیل کے اس خواب کو تعبیر دے دی جب ان کے لیے اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے دورے کا خاص طور پر اہتمام کیا گیا۔ اس دورے کے دوران فرانس کے سفیر اور اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار ان کے ساتھ رہے۔