انسانی کہانیاں عالمی تناظر

تازہ خبریں

امدادی سامان لے جانے والے تین ٹرکوں کو ڈونباس کے علاقے سولیڈار میں داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔
© UNOCHA

یوکرین: امدادی سامان سولیڈار پہنچا جبکہ آئی اے ای اے نے بہتر کیا جوہری تنصیبات کا تحفظ

قریباً ایک سال پہلے یوکرین میں روس کا حملہ شروع ہونے کے بعد اقوام متحدہ کا پہلا امدادی قافلہ جمعے کی صبح جنگ سے تباہ حال مشرقی شہر سولیڈار کے نواح میں پہنچ گیا جو 800 سے زیادہ ضرورت مند شہریوں کو مدد مہیا کرے گا۔

جنوبی لبنان کے علاقے حسبی میں بچوں کو تعلیمی سہولتیں نہ ہونے اور غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے۔
© UNICEF/Fouad Choufany

لبنان میں بیس لاکھ لوگوں کو غذائی عدم تحفظ کا سامنا

لبنان میں 1.29 ملین مقامی لوگ اور 700,000 شامی پناہ گزینوں سمیت تقریباً دو ملین افراد ملک میں جاری متعدد بحرانوں کے باعث کسی نہ کسی طرح کے غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں اور آنے والے مہینوں میں یہ صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔

وسطیٰ افغانستان کے صوبہ وردک کا ایک سکول۔
© UNICEF/Christine Nesbitt

عالمی یوم تعلیم پر مرکز نگاہ افغان لڑکیاں اور خواتین: یونیسکو

اقوام متحدہ کے تعلیمی و ثقافتی ادارے 'یونیسکو' نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں لڑکیوں اور نوجوان خواتین کو تعلیم سے روکنے کے نتیجے میں تعلیمی میدان میں حاصل کردہ بہت بڑے فوائد ضائع ہو سکتے ہیں اور ''ایک گم  شدہ'' نسل سامنے آئے گی۔

خواتین اور بچے حال ہی میں صاف کیے گئے ایک کنویں سے پانی لا رہے ہیں۔
© UNICEF/Karin Schermbrucke

اقوام متحدہ کے ماہرین زیمبیا میں آلودگی کے متاثرین کی نمائندگی کرینگے

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے بتایا ہے کہ جنوبی افریقہ کی عدالت نے اقوام متحدہ کے ماہرین کے ایک گروپ کو زیمبیا میں کام کرنے والی کان کنی کی کمپنی کے خلاف مقدمے میں متاثرین کی نمائندگی کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

شمالی آئرلینڈ کا ’امن پُل‘۔
© Unsplash/K. Mitch Hodge

شمالی آئرلینڈ: برطانوی استثنائی قانون سازی متاثرین کی حقوق میں رکاوٹ ہوسکتی ہے، ترک

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے شمالی آئرلینڈ میں ''شورش'' کے دوران جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو قانونی کارروائی سے محدود استثنٰی کی پیشکش کے لیے برطانیہ کے منصوبوں پر اعتراض اٹھایا ہے۔

یوکرین کے دارالحکومت کیئو میں تاریخی آرتھوڈوکس خانقاہ۔
© UNICEF/Giacomo Pirozzi

یوکرین میں مذہبی آزادیوں پر سلامتی کونسل میں تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ کی معاون سیکرٹری جنرل برائے انسانی حقوق ایلزے برینڈز کیرس نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے روس کے زیرقبضہ علاقے سمیت یوکرین میں مذہبی آزادی پر پابندیوں کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مقبوضہ فلسطینی علاقے میں تعیمر کی گئی دیوار۔
UN News/Shirin Yaseen

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں منفی رحجانات اور المناک انسانی نقصان: وینزلینڈ

مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ اس منفی رخ کو پلٹنا مقبوضہ فلسطینی علاقے کے لیے دنیا کی اجتماعی ترجیح ہونا چاہیے جس نے 2022 کو اس خطے کے لیے حالیہ تاریخ کا مہلک ترین سال بنا دیا ہے۔

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کا ایک منظر۔
UN Sri Lanka

سری لنکا کو 2019 دہشتگرد حملوں کے متاثرین کی تلافی کرنی چاہیے

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق 'او ایچ سی ایچ آر' نے سری لنکا سے کہا ہے کہ وہ 2019 میں ایسٹر سنڈے کے موقع پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کے متاثرین کو زرتلافی کی مکمل ادائیگی یقینی بنائے۔

سیکرٹری جنرل نے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ وہ یوکرین اور دنیا بھر کے لوگوں کے مصائب میں کمی لانے کے لیے بدستور پرعزم ہیں۔
© World Economic Forum

یوکرین جنگ: بامعنی امن مذاکرات کا ابھی کوئی امکان نہیں، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ یوکرین پر روس کے کھلے حملے کو ایک سال ہونے کے بعد بھی انہیں جنگی فریقین کے مابین امن کے لیے سنجیدہ بات چیت کے اہتمام کا موقع دکھائی نہیں دیتا۔