انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

تازہ خبریں

بیلاروس میں متنازعہ صدارتی انتخابات کے خلاف پرامن احتجاج میں مظاہرین پھول لیے کھڑے ہیں۔
Kseniya Halubovich

بیلاروس: نوبیل انعام یافتہ آلس بیالیاتسکی پر مقدمہ ’سیاسی‘ ہے

اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے دفتر (او ایچ سی ایچ آر) نے کہا ہے کہ بیلاروس میں انسانی حقوق کے نوبیل انعام یافتہ کارکن آلس بیالیاتسکی کے خلاف مقدمہ 'محض سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا ہے' اور انہیں رہا کیا جانا چاہیے۔

پاکستان کے علاقے اسماعیل آباد میں سیلاب سے متاثرہ ایک خاندان۔
© UNICEF/Shehzad Noorani

پاکستانی سیلاب: نوے لاکھ لوگوں کے غربت کا شکار ہونے کا خطرہ

اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے یو این ڈی پی نے کہا ہے کہ گزشتہ موسم گرما میں پاکستان میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ تین کروڑ 30 لاکھ افراد کے علاوہ مزید 90 لاکھ لوگوں کے غربت کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔

یروشلم میں مسجد اقصیٰ۔
Flickr/Tony Kane

اسرائیلی وزیر کے مقدس مقام کے دورے سے ہونے والے تناؤ کو کم کرنے کی کوششیں

سلامتی کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ اسرائیل کے قومی سلامتی کے نئے وزیر کی جانب سے یروشلم میں متنازع مقدس مقام کے دورے سے مشرق وسطیٰ میں بڑھنے والے تناؤ کو کم کرنے کی کوششوں میں مدد کے لیے تیار ہے۔

شام کے شہر الیپو میں تباہ حال عمارتیں جہاں مبینہ طور پر کیمیائی ہتھیار استعمال کیے گئے۔
© UNICEF/Ninja Charbonneau

شام: کیمیائی ہتھیار خطرناک اور سب کے لیے مہلک

تخفیف اسلحہ کے امور پر اقوام متحدہ کے دفتر (یو این او ڈی اے) کا کہنا ہے کہ شام کی خانہ جنگی میں متحارب فریقین کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر 'جواب طلبی نہ ہونا' عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

فرانس کا برفانی سیاحتی مقام ساں ژان ڈی اولپ اچھے دنوں میں۔
UN News/Daniel Johnson

نئے سال پر گرمی نے توڑے ریکارڈ اور برف بازوں کے دل بھی

عالمی موسمیاتی ادارے کے مطابق سالانہ تہواروں، نئے سال کی آمد اور سال کے پہلے دن یورپ کے کئی ممالک میں موسم غیرمعمولی طور پر گرم رہا اور معمول سے زیادہ درجہ حرارت نے کئی سابقہ ریکارڈوں کے ساتھ ساتھ برف پر کھیلنے والوں کے دل بھی توڑ دیے۔

یوکرین کے کسانوں میں آلو کے بیج تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
© FAO/Oleksandr Mliekov

یوکرین: غذائی بحران سے بچنے کے لیے ایف اے او اور یوریی یونین کا اشتراک

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت نے یوکرین میں کسانوں اور چھوٹے زمینداروں کے لیے 15.5 ملین ڈالر کے امدادی اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں غذائی بحران سے بچنے کے لیے کسانوں کو فوری طور پر مزید مدد کی ضرورت ہے۔

یوکرین کے ایوانو فرینکوچ علاقے میں ایک گھر کے واحد گرم کمرے میں بچے اکٹھے ہیں۔
© UNICEF/Yana Sidash

نئے سال کے آغاز پر یوکرین میں ’کئی شہری ہلاکتیں‘

نئے سال کی چھٹیوں کے دوران یوکرین میں روسی فوج کے مہلک حملوں میں نیا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جن میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں جبکہ روس نے لڑائی میں بڑی تعداد میں اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کا اعتراف کیا ہے۔

شام میں ہیضے کی وباء کے دوران خواتین اور بچے ان سردیوں میں بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
© UNICEF/Delil Souleiman

سلامتی کونسل کو شام میں امداد کی سرحد پار رسائی میں بِلا تاخیر توسیع کا مشورہ

اقوام متحدہ کے مختلف اداروں کے سربراہوں نے سلامتی کونسل سے اپیل کی ہے کہ شمال مغربی شام میں سرحد پار سے امداد پہنچانے کی ضمانت دینے والے معاہدے میں توسیع کی جائے جس کی مدت آٹھ یوم میں ختم ہو رہی ہے۔