انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

تازہ خبریں

یونیسکو صحافیوں اور صحافتی اداروں کے تحفظ کے لیے کام کرتا ہے۔
Unsplash/Engin Akyurt

سال 2022 میں صحافیوں کی ہلاکتوں میں 50 فیصد اضافہ: یونیسکو

اقوام کے ثقافتی ادارے یونیسکو کے مطابق 2022 کے دوران دنیا بھر میں ہلاک ہونے والے صحافیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا جبکہ اس سے پہلے تین سال میں یہ تعداد کم ہو گئی تھی۔

بچے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کے دورہ کے دوران۔
Paulina Kubiak

صدر جنرل اسمبلی نے مارٹن لوتھر کنگ ڈے پر بچوں کی میزبانی کی

امریکہ میں شہری حقوق کے آنجہانی رہنماء اور نوبیل امن انعام یافتہ مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی یاد میں وفاقی تعطیل کے موقع پر درجنوں ممالک سے تعلق رکھنے والے بچوں نے جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات کی اور اقوام متحدہ کے دفاتر کا دورہ کیا۔

اغواء اور جبری شادی جیسے واقعات میں پولیس یا تو رپورٹ درج کرنے سے انکار کر دیتی ہے یا ان واقعات کو ''محبت کی شادیاں'' قرار دے کر کہا جاتا ہے کہ سرے سے کوئی جرم ہی نہیں ہوا۔
IRIN/Kamila Hyatt

جبری تبدیلی مذہب اور کم عمری کی شادیوں کے خلاف پاکستان کارروائی کرے: ماہرین

اقوام متحدہ کے ماہرین برائے انسانی حقوق نے پاکستان میں مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والی نوعمر لڑکیوں کی جبری شادیوں اور ان کے مذہب کی جبری تبدیلی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو فوری روکنے اور متاثرین کے لیے انصاف یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مامحول دوست قابل تجدید توانائی کی طرف منتقلی سے فضائی آلودگی سے ہر سال چالیس سے ستر لاکھ تک ہونے والی اموات کو روکا جا سکتا ہے۔
© Unsplash

روشن عالمی مستقبل کے لیے قابل تجدید توانائی کا انقلاب درکار: گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ماحول دوست توانائی کی جانب منصفانہ منتقلی کے لیے پانچ نکاتی منصوبے کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ قابل تجدید توانائی ہی دنیا کے پاس موسمیاتی تباہی سے بچنے کی واحد راہ ہے۔

طالبان نے افغانستان پر قبضے کے بعد اپنی بنیاد پرست حکومت میں خواتین کے کردار سے متعلق کرائی گئی یقین دہانیوں کی خلاف ورزی بھی کی ہے۔
© UNICEF/Sayed Bidel

طالبان کی خواتین مخالف پالیسیوں کے خلاف سلامتی کونسل میں اتحاد ضروری

افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کو ملک میں خواتین اور لڑکیوں کے بنیادی حقوق ختم کرنے سے متعلق طالبان کی پالیسیوں کی مخالفت میں متحد ہونا ہو گا۔

یونان کے ساحل پر پہنچنے والے پناہ کے متلاشیوں کو رضاکار ربڑ کی کشتیوں سے اترنے میں مدد دے رہے ہیں۔
© UNICEF/Ashley Gilbertson VII Photo

پناہ گزینوں کے مددگاروں کے خلاف یونان میں مقدمات ختم کرنے کی اپیل

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے یونان کے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان دو درجن امدادی کارکنوں کے خلاف مقدمہ ختم کریں جنہوں نے سمندر میں مصیبت کا شکار تارکین وطن کی جان بچائی تھی۔

انڈونیشیا کے شہر بینڈنگ کی ایک مصروف گلی۔
Unsplash/Fikri Rasyid

حقوق کی سابقہ خلاف ورزیوں پر انڈونیشیائی صدر کی معذرت کا خیرمقدم

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے اس ہفتے کے آغاز میں انڈونیشیا کے صدر کی جانب سے 1960 کی دہائی میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے واقعات پر افسوس کے اظہار کا خیرمقدم کیا ہے۔