یوکرین کے نیوکلیئر پلانٹ کے قریب دھماکے ’آگ سے کھیلنے‘ کے مترادف
جوہری سرگرمیوں کی نگرانی کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے کے سربراہ نے بتایا ہے کہ یوکرین میں شدید نوعیت کے دھماکوں نے زیپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ (زیڈ این پی پی) کے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے جس سے وہاں نسبتاً پُرسکون حالات اچانک خراب ہو گئے ہیں۔