تشدد کی سیاست سے انکار
عدم تشدد کا عالمی دن 2 اکتوبر کو مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش پر منایا جاتا ہے جو انڈیا کی تحریک آزادی کے رہنماء اور عدم تشدد کے فلسفے اور حکمت عملی کے بانی تھے۔
عدم تشدد کا عالمی دن 2 اکتوبر کو مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش پر منایا جاتا ہے جو انڈیا کی تحریک آزادی کے رہنماء اور عدم تشدد کے فلسفے اور حکمت عملی کے بانی تھے۔
روس نے جمعے کو سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی ایک قرارداد کو ویٹو کر دیا جس میں اس کی جانب سے یوکرین کے چار علاقوں کا اپنے ساتھ غیرقانونی طور پر الحاق کرنے کی کوششوں کو عالمی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ'' قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا تھا کہ یہ فیصلہ فوری اور غیرمشروط طور پر واپس لیا جائے۔ روس نے جمعے کی صبح ماسکو میں ایک رسمی تقریب میں الحاق کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ یمن میں چھ ماہ سے ملک گیر جنگ بندی پر عمل پیرا متحارب فریقین کو چاہیے کہ وہ اس جنگ بندی کی مدت اور اس کے دائرے کو وسیع کر کے لوگوں کی ''ضروریات اور خواہشات'' کو ترجیح دیں۔ جنگ بندی کی مقررہ مدت اس اتوار کو ختم ہو رہی ہے۔
عوامی جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) کے لیے اقوام متحدہ کی نمائندہ نے ملک میں استحکام لانے کے لیے ادارے کے مشن کے خلاف حالیہ تشدد کی مذمت کی ہے جسے ''سازش اور بدنامی'' کا ہدف بنایا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین کے چار مقبوضہ علاقوں کا اپنے ساتھ الحاق کرنے کا مںصوبہ ایک غیرقانونی اقدام اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہو گی جس کی مذمت کی جانی چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ روس کے اس اقدام کے نتیجے میں سات ماہ سے جاری جنگ میں ''خطرناک شدت'' پیدا ہو جائے گی۔ جمعرات کو نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ''خطرے کی اس گھڑی میں سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے مجھے اقوام متحدہ کے چارٹر کو قائم رکھنے کا اپنا فرض ادا کرنا ہے۔''
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے کہا ہے کہ ایران کے حکام مھاسا امینی کے لیے انصاف کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین کے حقوق کا مکمل احترام کریں۔ مھاسا امینی ایک نوجوان خاتون تھیں جو لباس کے حوالے سے کڑی پابندی کی مبینہ خلاف ورزی پر حراست میں لیے جانے کے بعد ہلاک ہو گئیں۔ جمعے کو 'او ایچ سی ایچ آر' کی جانب سے جاری کردہ اس بیان کے بعد اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ ایران میں ''خواتین اور بچوں سمیت'' مظاہرین کی ہلاکتوں میں اضافے کی اطلاعات پر ان کی تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔
ڈپٹی سیکرٹری جنرل امینہ محمد نے ہفتے کو نیویارک کے سنٹرل پارک میں گلوبل سٹیزن فیسٹیول 2022 میں شرکت کے لیے آنے والے لوگوں کو اپنے رہنماؤں کو جوابدہ بنانے کے لیے اکٹھا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہر مسئلہ ہمارا اپنا تخلیق کردہ ہے سو اسے ہم سب مل کر ہی حل کر سکتے ہیں۔ امید اور عمل کے ذریعے بھوک اور غربت سے پاک دنیا کا وجود ممکن ہے۔
سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش سمیت اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام نے جمعےکو اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کووڈ۔19 وباء کو ختم کرنے میں حوصلہ افزاء پیش رفت کا تذکرہ کرتے ہوئے یہ بھی تسلیم کیا کہ انتہائی کمزور لوگوں کو یقینی تحفظ دینے کے لیے ابھی مزید کام ہونا باقی ہے۔
یوکرین پر روس کے حملے کو تقریباً سات ماہ ہو گئے ہیں اور اس موقع پر اقوام متحدہ کی جانب سے مقرر کردہ انسانی حقوق کے غیرجانبدار تفتیش کاروں نے کہا ہے کہ اس مسلح تنازعے میں یقیناً جنگی جرائم کا ارتکاب ہوا ہے۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے جمعرات کو میانمار میں سرکاری فوج کی جانب سے شمالی علاقے میں سرگرم باغیوں کے گڑھ پر حملوں کی سختی سے مذمت کی ہے جن میں ایک سکول کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 11 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔