سال 2023 کے یو این ہیومن رائٹس پرائز کے حقداروں کا اعلان
جنرل اسمبلی کے صدر سابا کوروشی نے جمعرات کو 2023 میں انسانی حقوق کے شعبے میں 'اقوام متحدہ کا اعزاز' حاصل کرنے والی شخصیات کے ناموں کا اعلان کیا۔
جنرل اسمبلی کے صدر سابا کوروشی نے جمعرات کو 2023 میں انسانی حقوق کے شعبے میں 'اقوام متحدہ کا اعزاز' حاصل کرنے والی شخصیات کے ناموں کا اعلان کیا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے عدم استحکام کا شکار دنیا میں امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے مزید مضبوط کثیرفریقی فریم ورک سے متعلق اپنے تصور پر مبنی ایک نیا پالیسی بریف پیش کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے لوگ بدھ کو اکٹھے ہوئے اور 2022 میں ادارے کی جانب سے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان دینے والے 77 ارکان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
یورپی کمیشن اور اقوام متحدہ کے سربراہوں نے برسلز میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ تیزی سے تقسیم ہوتی دنیا میں بین الاقوامی تعاون خاص اہمیت رکھتا ہے۔
اقوام متحدہ میں سیاسی امور کے شعبے کی سربراہ روزمیری ڈی کارلو نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر بین الاقوامی معاہدہ معطل ہے اور اس دوران ملک میں افزودہ یورینیم کے ذخائر طے شدہ حد سے 20 گنا سے بھی بڑھ گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) کے ڈائریکٹر جنرل کو ڈونژو کو بھاری اکثریت کے ساتھ دوبارہ ادارے کا سربراہ منتخب کر لیا گیا ہے۔
سلامتی کونسل نے مالی سے اقوام متحدہ کی امن فوج کے انخلا کی منظوری دے دی ہے تاہم "بلیو ہیلمٹس" کی ملک سے واپسی مکمل ہونے میں چھ ماہ لگیں گے۔
اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل اور سیاسی امور کے شعبہ کی انچارج روزمیری ڈی کارلو نے جمعے کو ماسکو کا دو روزہ دورہ مکمل کیا جہاں انہوں نے روس کی وزارت امور خارجہ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔
امن کارروائیوں کے لئے اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل ژاں پیئر لاکواء نے کہا ہے کہ اندازاً 3.5 ارب لوگ ایسے مقامات پر رہتے ہیں جہاں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات بہت شدید ہیں اور ان جگہوں پر امن اور سلامتی کو لاحق خطرات میں اضافہ ہونے کو ہے۔
اقوام متحدہ نے مالی میں قیام امن کے لئے تعینات اہلکاروں کے گشتی دستے پر حملے کی کڑی مذمت کی ہے جس میں برکینا فاسو سے تعلق رکھنے والا ایک اہلکار ہلاک اور آٹھ شدید زخمی ہو گئے۔