انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

اقوام متحدہ کے امور

سوڈان کے علاقے السلام میں بے گھری پر مجبور خاندانوں کی لڑکیاں کھیل کود میں مشغول۔
© UNICEF/Ahmed Elfatih Mohamdeen

جنرل اسمبلی: اسلاموفوبیا کے خلاف پاکستان کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مسلمانوں کے خلاف نفرت کی لہر پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد منظور کر لی ہے جس میں دنیا کے ممالک سے کہا گیا ہے کہ وہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے متفقہ اقدامات کریں۔

قیام امن اور سیاسی امور پر اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل روزمیری ڈی کارلو نے تنازعات کی روک تھام میں علاقائی شراکتوں کے اہم کردار کو بھی واضح کیا۔
UN Photo/Eskinder Debebe

سفارتکاری اور قومی قیادت کا کردار جنگ ٹالنے میں انتہائی اہم، ڈی کارلو

قیام امن اور سیاسی امور پر اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل روزمیری ڈی کارلو نے بڑھتے ہوئے مسلح تنازعات اور غیرمعمولی بحرانوں کی موجودگی میں زندگیوں کو تحفظ دینے اور ترقی کے فروغ کی ہنگامی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ مقدس مہینہ امن لائے گا اور تمام انسانوں کی مزید منصفانہ اور رحمدلانہ دنیا کی جانب رہنمائی کرے گا۔
United Nations

ماہ صیام کے آغاز پر گوتیرش کی پُرامن اور منصفانہ دنیا کی خواہش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ماہ رمضان کے آغاز پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے تقسیم کا خاتمہ کرنے اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لیے زور دیا ہے۔

فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کا ایک منظر۔
UN Photo/Eskinder Debebe

غزہ: عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے بعد سلامتی کونسل کا پہلا اجلاس

جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل کے خلاف نسل کشی کی روک تھام کے کنونش کے تحت عالمی عدالت انصاف میں لائے گئے مقدمے میں 26 جنوری کو جاری کیے گئے عبوری اقدامات کے حکمنامے کے بعد سلامتی کونسل کا پہلا اجلاس بدھ کو نیو یارک میں ہوا۔

عالمی عدالت انصاف میں یوکرین بنام روس مقدمے کا فیصلہ سنایا جا رہا ہے۔
© ICJ-CIJ/ Frank van Beek

نسلی امتیاز اور دہشتگردی: عالمی عدالت انصاف میں روس کے خلاف فیصلہ

مشرقی یوکرین میں علیحدگی پسند گروہوں کی مالی معاونت کے معاملات کی تحقیقات کرنے میں ناکامی پر عالمی عدالت انصاف نے روس کو دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے بین الاقوامی کنونشن کی خلاف ورزی کا قصورار قرار دیا  ہے۔

تین ارب ڈالر کا اقوام متحدہ کا سالانہ بجٹ آلووں سے بنے چپس کی عالمی مارکیٹ کے حجم تیس ارب ڈالر سے دس گنا کم ہے۔
UN News

یو این کا سالانہ بجٹ آلووں کے چپس کی عالمی مارکیٹ سے بھی دس گنا کم

اقوام متحدہ انسانی بحرانوں سے لے کر قیام امن اور موسمیاتی تبدیلی تک ہنگامی اہمیت کے بہت سے عالمگیر مسائل پر قابو پانے کا کام کرتا ہے جس پر بھاری وسائل خرچ ہوتے ہیں۔ زیر نظر سطور میں آپ جان سکتے ہیں کہ یہ رقم کتنی ہوتی ہے، کہاں سے آتی ہے اور کیسے خرچ کی جاتی ہے۔

ہیگ میں عالمی عدالت انصاف کی عمارت ’امن محل‘ کے باہر اقوام متحدہ کا جھنڈا لہرا رہا ہے۔
UN Photo

جانیے عالمی عدالت انصاف کیا ہے اور یہ کیوں اہم ہے؟

جنوبی افریقہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف انسداد نسل کشی کے کنونشن کے تحت ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کے الزام میں عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ جانیے کہ  یہ عدالت کیا ہے اور کیسے کام کرتی ہے۔

بنین سے تعلق رکھنے والی ایک امن کار مالی میں تعینات تھیں (فائل فوٹو)۔
MINUSMA

مالی سے یو این امن کاروں کا آخری دستہ مکمل انخلاء کے لیے تیار

مغربی افریقہ کے ملک مالی میں قیام امن کے لیے اقوام متحدہ کا مشن ایک دہائی تک کثیرالجہتی کوششوں کے بعد اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ ملکی حکومت نے اقوام متحدہ سے 31 دسمبر تک مشن کو واپس بلانے کی درخواست کر رکھی تھی۔