غزہ بحران میں اسرائیلی حکومت کا اصلی چہرہ بے نقاب، ایرانی صدر
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک برس میں دنیا نے اسرائیلی حکومت کا اصل چہرہ دیکھا جس نےگیارہ ماہ میں خواتین اور بچوں سمیت 41 ہزار بے گناہ فلسطینیوں کو ہلاک کیا ہے۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک برس میں دنیا نے اسرائیلی حکومت کا اصل چہرہ دیکھا جس نےگیارہ ماہ میں خواتین اور بچوں سمیت 41 ہزار بے گناہ فلسطینیوں کو ہلاک کیا ہے۔
ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے سلامتی کونسل میں اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اپنے مقصد کی تکمیل میں ناکام ہو گیا ہے اور بتدریج ایک غیرفعال ادارہ بنتا جا رہا ہے۔
امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انسانی جذبے کی مضبوطی اور مفاہمت کی طاقت جنگوں کو ختم کر سکتی ہیں اور دور حاضر میں جاری بدترین تنازعات سے بھی بہتری کی راہ نکالی جا سکتی ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فائلیمن یانگ نے دنیا بھر کے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اسلحے کے ڈھیر جمع کرنے کے بجائے اپنے لوگوں کے لیے امن اور ان کی بہبود کی خاطر مشترکہ اقدامات پر توجہ دیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ دنیا کو درپیش بڑے مسائل پر قابو پانے کی خاطر عدم احتساب، بڑھتی ہوئی عدم مساوات اور غیریقینی حالات سے نمٹنا اور اس مقصد کی خاطر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانا ہو گا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فائلیمن یانگ نے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ مستقبل کی کانفرنس میں کیے گئے فیصلوں اور وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے فیصلہ اقدامات کی جانب پیش رفت کو برقرار رکھیں۔
عالمی رہنما اور مختلف شعبوں کے نمایاں ماہرین اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں جو دنیا کو مزید صحت مند بنانے سے لے کر جوہری ہتھیاروں کی تیاری روکنے تک بہت سے امور اور مسائل پر بات چیت کریں گے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر آج شروع ہونے والی مستقبل کی کانفرنس میں عالمی رہنماؤں نے 'مستقبل کے معاہدے' کی متفقہ منظوری دے دی ہے جس میں دنیا کو درپیش مسائل پر قابو پانے کے لیے نئی سمت بندی کا عہد کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کی 79ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر مستقبل کی کانفرنس سے قبل ہونے والے اجلاس کے دوسرے روز نوجوان رہنماؤں نے دنیا کو تمام لوگوں کے لیے بہتر، محفوظ اور پائیدار بنانے کے لیے تبادلہ خیال کیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کانفرنس برائے مستقبل سے قبل عالمی مسائل پر غورخوض کے لیے ہونے والے اجلاس کے پہلے روز نوجوانوں کو مرکزی حیثیت حاصل رہی جنہوں نے صنفی مسائل، موسمیاتی بحران، امن و سلامتی، پائیدار ترقی اور انسانی حقوق کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔