انسانی کہانیاں عالمی تناظر

اقوام متحدہ کے امور

پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

بحرانوں میں پھنسی دنیا کا نئی سرد جنگ کی لپیٹ میں آنے کا خطرہ، شہباز شریف

پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے لے کر موسمیاتی تبدیلی تک بہت سے مسائل میں جکڑی دنیا دوبارہ سرد جنگ کی لپیٹ میں جاتی دکھائی دے رہی ہے۔

اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

اسرائیل اپنے دفاع کی جنگ لڑتا رہے گا، بینجمن نیتن یاہو

اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل کے دشمن اس کا اور انسانیت کی مشترکہ تہذیب کا خاتمہ کر کے جبر و دہشت کا راج چاہتے ہیں جبکہ ان کا ملک اپنے دفاع کی جنگ لڑتا رہے گا۔

لبنان کے وزیر خارجہ نے عبداللہ بو حبیب نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

اسرائیلی جارحیت سے پورا مشرق وسطیٰ جنگ کی لپیٹ میں آنے کا خطرہ، لبنان

لبنان کے وزیر خارجہ نے عبداللہ بو حبیب نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے مباحثے میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ملک میں جاری بحران فوری بین الاقوامی اقدامات کا تقاضا کرتا ہے اور اسرائیل کے حملوں سے پورے مشرق وسطیٰ میں لامتناہی جنگ شروع ہو سکتی ہے۔

برطانیہ کے وزیراعظم کیئر سٹارمر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

عالمی امن، ترقی اور مساوات وقت کی ضرورت، برطانوی وزیراعظم

برطانیہ کے وزیراعظم کیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ غزہ سے یوکرین تک اور دیگر دنیا میں بیشتر امدادی ضروریات نے جنگوں سے جنم لیا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری امن، ترقی اور مساوات کی جانب پیش رفت کرے۔

ںیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

موسمیاتی بحران اور عدم مساوات پر توجہ کی ضرورت، نیپالی وزیراعظم

نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے کہا ہے کہ دنیا ایک تاریخی موڑ پر کھڑی ہے جہاں امیر اور غریب، ہم آہنگی اور نفرت اور معاشی ترقی و ماحولیاتی تباہی کے تضادات پہلے سے کہیں زیادہ نمایاں ہو گئے ہیں۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے ’انرا‘ کا ایک سکول جہاں نقل مکانی پر مجبور خاندان پناہ لیے ہوئے تھے حال ہی میں اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنا (فائل فوٹو)۔
© UNRWA

دنیا نے غزہ کے بیس لاکھ لوگوں کو مایوس کیا ہے، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ دنیا نے غزہ کے لوگوں کو مایوس کیا ہے اور فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کا ادارہ (انرا) ہی اس جہنم زار میں جنگ سے تباہ حال لوگوں کی واحد امید ہے۔

فلسطین کے صدر محمود عباس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

جنگ بندی کی قراردادیں ویٹو کر کے امریکہ نے اسرائیل کی حوصلہ افزائی کی، عباس

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں بڑے پیمانے پر نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے۔ عالمی برادری اس کے خلاف پابندیاں عائد کرے اور اس سے اقوام متحدہ کی رکنیت واپس لی جائے۔

فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

شہریوں کا تحفظ ہمارا رہنماء اصول ہونا چاہیے، فرانسیسی صدر

فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے دنیا میں پائی جانے والی تقسیم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعتماد کی بحالی اور بحرانوں پر قابو پانے کے لیے موثر کثیرفریقی طریقہ کار کی اب پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔

جنوبی سوڈان میں تعینات ویتنام سے تعلق رکھنے والی امن کاروں کا ایک دستہ۔
UNMISS

سلامتی کونسل قیام امن کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہےکہ دنیا میں امن خود بخود نہیں آتا۔ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ تنازعات کے دوران جامد حالات میں موثر قیادت کا مظاہرہ کرے اور ممالک کو متحد کرنے کے بہتر طریقے ڈھونڈے۔

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

روس یوکرین کے جوہری اثاثوں کو نشانہ بنانا چاہتا ہے، زیلنکسی

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس ان کے ملک کی جوہری تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ اگر جوہری بجلی گھروں پر حملے ہوئے یا ان میں حادثات پیش آئے تو اس سے بہت بڑی تباہی جنم لے گی۔