عالمی نظام: سلامتی کونسل میں روس اور امریکہ کی ایک دوسرے پر کڑی تنقید
عالمی سطح پر منقسم سیاسی منظر نامے کی عکاسی آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی ہوئی جہاں ارکان نے 'مزید منصفانہ، جمہوری اور پائیدار عالمی نظام کی خاطر کثیرفریقی تعاون' کے موضوع پر اجلاس میں ایک دوسرے کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔