انسانی کہانیاں عالمی تناظر

اقوام متحدہ کے امور

 نیو یارک میں اقوام متحدہ کا صدر دفتر۔
UN Photo/Manuel Elías

جنسی استحصال و ہراسانی ناقابل برداشت ہونا چاہئیں، یو این چیف

گزشتہ برس دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے عملے پر جنسی استحصال اور بدسلوکی کے 758 الزامات عائد کیے گئے۔ ادارے نے ایک جامع جائزے کا اہتمام کیا ہے جس سے ایسے واقعات کی موثر روک تھام میں مدد ملے گی۔

سوڈان کے علاقے السلام میں بے گھری پر مجبور خاندانوں کی لڑکیاں کھیل کود میں مشغول۔
© UNICEF/Ahmed Elfatih Mohamdeen

جنرل اسمبلی: اسلاموفوبیا کے خلاف پاکستان کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مسلمانوں کے خلاف نفرت کی لہر پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد منظور کر لی ہے جس میں دنیا کے ممالک سے کہا گیا ہے کہ وہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے متفقہ اقدامات کریں۔

قیام امن اور سیاسی امور پر اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل روزمیری ڈی کارلو نے تنازعات کی روک تھام میں علاقائی شراکتوں کے اہم کردار کو بھی واضح کیا۔
UN Photo/Eskinder Debebe

سفارتکاری اور قومی قیادت کا کردار جنگ ٹالنے میں انتہائی اہم، ڈی کارلو

قیام امن اور سیاسی امور پر اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل روزمیری ڈی کارلو نے بڑھتے ہوئے مسلح تنازعات اور غیرمعمولی بحرانوں کی موجودگی میں زندگیوں کو تحفظ دینے اور ترقی کے فروغ کی ہنگامی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ مقدس مہینہ امن لائے گا اور تمام انسانوں کی مزید منصفانہ اور رحمدلانہ دنیا کی جانب رہنمائی کرے گا۔
United Nations

ماہ صیام کے آغاز پر گوتیرش کی پُرامن اور منصفانہ دنیا کی خواہش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ماہ رمضان کے آغاز پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے تقسیم کا خاتمہ کرنے اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لیے زور دیا ہے۔