انسانی کہانیاں عالمی تناظر

اقوام متحدہ کے امور

یو این مشن ’مونوسکو‘ میں شامل پاکستانی دستے کی خواتین اہلکار کانگو میں گشت کرتے ہوئے (فائل فوٹو)۔
MONUSCO/Kevin Jordan

کانگو: پاکستانی امن کار فرائض کی انجام دہی کے بعد وطن روانہ

جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) میں اقوام متحدہ کے امن مشن (مونوسکو) میں شامل پاکستان کے فوجی دستے اپنی ذمہ داریاں مکمل کرنے کے بعد ملک سے واپس چلے گئے ہیں جبکہ دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے امن کار بھی مرحلہ وار ملک چھوڑ دینگے۔

 نیو یارک میں اقوام متحدہ کا صدر دفتر۔
UN Photo/Manuel Elías

جنسی استحصال و ہراسانی ناقابل برداشت ہونا چاہئیں، یو این چیف

گزشتہ برس دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے عملے پر جنسی استحصال اور بدسلوکی کے 758 الزامات عائد کیے گئے۔ ادارے نے ایک جامع جائزے کا اہتمام کیا ہے جس سے ایسے واقعات کی موثر روک تھام میں مدد ملے گی۔

غزہ میں احترام رمضان کے طور پر جنگ بندی کی قرارداد پر سلامتی کونسل میں رائے شماری کا منظر۔
UN Photo

سلامتی کونسل: غزہ میں ماہ رمضان کے دوران جنگ بندی کی قرارداد منظور

سلامتی کونسل کے دس غیر مستقل ارکان کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں غزہ میں فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کونسل کے پندرہ میں سے چودہ ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ امریکہ نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) کا جائزہ لینے کے لیے غیرجانبدارانہ تحقیقاتی مشن کی سربراہ کیتھرین کولونا کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد کھری اور حقائق کی بنیاد پر رپورٹ تیار کرنا ہے۔
UN Photo/Manuel Elías

انرا پر جائزہ گروپ نے یو این چیف کو عبوری رپورٹ پیش کر دی

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) کے اہلکاروں پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزامات کا جائزہ لینے والے غیرجانبدار تحقیقاتی گروپ کی عبوری رپورٹ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش کو موصول ہو گئی ہے۔

سوڈان کے علاقے السلام میں بے گھری پر مجبور خاندانوں کی لڑکیاں کھیل کود میں مشغول۔
© UNICEF/Ahmed Elfatih Mohamdeen

جنرل اسمبلی: اسلاموفوبیا کے خلاف پاکستان کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مسلمانوں کے خلاف نفرت کی لہر پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد منظور کر لی ہے جس میں دنیا کے ممالک سے کہا گیا ہے کہ وہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے متفقہ اقدامات کریں۔

قیام امن اور سیاسی امور پر اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل روزمیری ڈی کارلو نے تنازعات کی روک تھام میں علاقائی شراکتوں کے اہم کردار کو بھی واضح کیا۔
UN Photo/Eskinder Debebe

سفارتکاری اور قومی قیادت کا کردار جنگ ٹالنے میں انتہائی اہم، ڈی کارلو

قیام امن اور سیاسی امور پر اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل روزمیری ڈی کارلو نے بڑھتے ہوئے مسلح تنازعات اور غیرمعمولی بحرانوں کی موجودگی میں زندگیوں کو تحفظ دینے اور ترقی کے فروغ کی ہنگامی ضرورت پر زور دیا ہے۔