انسانی کہانیاں عالمی تناظر

اقوام متحدہ کے امور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سال 2012 میں ایک قرارداد کے ذریعے فلسطین کو غیر رکن مستقل مشاہدہ کار ریاست کا درجہ دیا تھا۔
UN Photo/Rick Bajornas

جانیے: اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کی حیثیت بارے

سلامتی کونسل اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے لیے فلسطین کی درخواست پر غور کر رہی ہے جبکہ غزہ میں جاری جنگ کو ساتواں مہینہ شروع ہو گیا ہے۔ زیرنظر سطور میں جانیے کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کا مقام کیا ہے اور وہ یہ رکنیت کیسے حاصل کر سکتا ہے؟

اسرائیل پر ایران کے حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بات کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا۔
UN Photo

یو این چیف کا مشرق وسطیٰ میں تباہ کن جنگ کا خطرہ ٹالنے پر اصرار

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے لوگوں کو بڑے پیمانے پر تباہ کن جنگ کا حقیقی خطرہ لاحق ہے۔ خطے کو تباہی سے بچانے کے لیے تمام ممالک کو تحمل سے کام لینا ہو گا۔

یو این جنرل اسمبلی پائیدار ترقی کے اہداف کے 2030 تک حصول پر بات کرنے کے لیے تیار ہو رہی ہے۔
UN Photo/Manuel Elías

یو این جنرل اسمبلی پہلی دفعہ ’ہفتہ پائیداریت‘ منائے گی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نے 15 تا 19 اپریل 'ہفتہ پائیداریت' منانے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد مستحکم اقدامات پر عملدرآمد اور دنیا کو درپیش اہم مسائل سے نمٹنے کے کام کی رفتار تیز کرنا ہے۔

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) کے ڈائریکٹر رمیش راجاسنگھم ویڈیو لنک کے ذریعے سلامتی کونسل سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

سلامتی کونسل: غزہ میں نہ عام شہری محفوظ نہ امدادی کارکن، رپورٹ

امدادی حکام نے سلامتی کونسل سے غزہ میں تباہی روکنے کے لیے مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں امدادی کارکنوں اور شہریوں کی منظم ہلاکتوں کے ذمہ داروں کو کھلی چھوٹ حاصل ہے۔

قیام امن اور سیاسی امور کے لیے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل خالد خیری سلامتی کونسل کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال بارے مطلع کر رہے ہیں۔
UN Photo/Eskinder Debebe

شام: ایرانی قونصل خانے پر حملہ، یو این کا کشیدگی کم کرنے پر زور

قیام امن اور سیاسی امور کے لیے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل خالد خیری نے سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ شام میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو روکنے کے لیے کام کرے۔

غزہ کے علاقے رفح میں ایک خاندان بس میں سوار محفوظ پناہ گاہ کی تلاش میں محو سفر ہے۔
© UNICEF/Eyad El Baba

غزہ: امدادی کارکنوں کی ہلاکت عالمی قوانین کی بیحرمتی کا تنیجہ، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے حملے میں سات امدادی کارکنوں کی ہلاکت اس جنگ میں بین الاقوامی قوانین کی پامالی کا ناگزیر نتیجہ ہے۔