ایرانی صدر کی فضائی حادثے میں ہلاکت پر یو این چیف کا اظہار غم
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش اور سلامتی کونسل کے ارکان نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی وفات پر ملک کے عوام اور حکومت سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش اور سلامتی کونسل کے ارکان نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی وفات پر ملک کے عوام اور حکومت سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
عراق کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ جینین ہینس پلیشچارٹ نے کہا ہے کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور معاشی اصلاحات کے باوجود بدعنوانی، گروہ بندی اور مسلح گروہ ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ میں ادارے کی گاڑی پر حملے اور عملے کے رکن کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی پر زور دیا ہے۔
غزہ کی صورتحال اور اسرائیل فلسطین بحران پر جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی ہنگامی اجلاس میں رکن ممالک نے بھاری اکثریت سے ایک قرارداد منظور کی ہے جس کی رو سے فلسطینی ریاست کو ادارے کی مکمل رکنیت دیے بغیر بطور مبصر اس کے حقوق کو وسعت دی گئی ہے۔
انصاف و اصلاح کے لیے کام کرنے والی خواتین افسروں کے لیے اقوام متحدہ کا 'پہل کار ایوارڈ' جمہوریہ کانگو میں ادارے کے امن مشن (مونوسکو) سے وابستہ تیونس کی میجر اہلم دوزی نے جیت لیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نے خلا میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی دوڑ روکنے کے لیے سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کو غزہ، مالی، شام، یوکرین اور شمالی کوریا کے معاملے میں امن و سلامتی کے اہم مسائل سے اجتماعی طور پر نمٹنے میں ناکامی کا سامنا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے دنیا بھر میں لوگوں کے بہتر طور سے کام آنے کے لیے اقوام متحدہ کو مضبوط اور دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے مقرر کردہ غیرجانبدار تحقیقاتی پینل نے کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے امدادی ادارے (انرا) کے اہلکاروں پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں دیا۔ پینل نے ادارے کے کام کو مزید بہتر بنانے کے لیے 50 سفارشات بھی پیش کی ہیں۔
پندرہ رکنی سلامتی کونسل میں ریاست فلسطین کی اقوام متحدہ میں رکنیت کی قرارداد کے حق میں بارہ ووٹ پڑے جبکہ دو ارکان برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ امریکی ویٹو کے بعد اقوام متحدہ میں فلسطین کی باقاعدہ رکنیت کی قرارداد اب جنرل اسمبلی میں رائے شماری کے لیے پیش نہیں کی جا سکے گی۔